لا إلہ إلا اللہ اور محمد رسول اللہ کی گواہی کے بعد جو سب سے اہم فریضہ ایک مسلمان پر عائد ہوتا ہے وہ پانچ وقت کی نمازیں ہیں ,وہ نماز کہ جو کفروشرک اور مو من بندہ کے درمیان وجہ امتیاز ھے,اسلام اورکفرکے درمیان حد فاصل ہے ,جس کے بارے میں قیامت کے دن سب سے پہلے باز پرس ہوگی ,جو نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور جو آپ صلى الله عليه وسلم کی زندگی کے آخری لمحات کی وصیت ہے ,مزید برآں یہ اس کی پابندی اور نگہداشت کرنے والوں (نمازیوں) کے لئے اپنے دامن میں بہت سی فضیلتیں ,خوشخبریاں اوربشارتیں رکھتی ہے ,جو ایک مسلمان کو دعوت عمل دے رہی ہیں –