1* نماز تمام اعمال میں افضل ترین ہے:
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟آپ نے فرمایا ((الصلاۃ لوقتھا )) "نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا "(بخاری ومسلم)
لا إلہ إلا اللہ اور محمد رسول اللہ کی گواہی کے بعد جو سب سے اہم فریضہ ایک مسلمان پر عائد ہوتا ہے وہ پانچ وقت کی نمازیں ہیں ,وہ نماز کہ جو کفروشرک اور مو من بندہ کے درمیان وجہ امتیاز ھے,اسلام اورکفرکے درمیان حد فاصل ہے ,جس کے بارے میں قیامت کے دن سب سے پہلے باز پرس ہوگی ,جو نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور جو آپ صلى الله عليه وسلم کی زندگی کے آخری لمحات کی وصیت ہے ,مزید برآں یہ اس کی پابندی اور نگہداشت کرنے والوں (نمازیوں) کے لئے اپنے دامن میں بہت سی فضیلتیں ,خوشخبریاں اوربشارتیں رکھتی ہے ,جو ایک مسلمان کو دعوت عمل دے رہی ہیں –
1* نماز تمام اعمال میں افضل ترین ہے:
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟آپ نے فرمایا ((الصلاۃ لوقتھا )) "نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا "(بخاری ومسلم)
Last edited by yaad; 30-08-2009 at 04:47 AM.
2* نمازبندہ اور اس کے رب کے ما بین رابطہ اورتعلق ہے :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا إذا صلی أحدکم یناجی ربّہ)) "جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو اپنے رب سے سرگوشی کررہاہوتا ہے"(بخاری)
Last edited by yaad; 30-08-2009 at 04:51 AM.
3* نما ز دین کا ستون ہے :
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا(رأس الأمر الإسلام ,وعمودہ الصلاۃ وذِروۃ سنامہ الجہاد ))"تمام امور کا اصل اسلام ہے ,اور اس کا ستون نماز ہے ,اور اس کی بلندی جہاد ہے "(ترمذی )
4*نماز نور ہے :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: ((الصلوۃ نور))"نماز نور ہے"(مسلم )
5* نماز نفاق سے براء ت ہے :
آپ صلى الله عليه وسلم نےارشاد فرمایا : ((ليس صلاة أثقل على المنافقين من صلاة الفجر والعشاء ولو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا))"منافقين پر فجر اور عشاء کی نمازسے زیادہ گراں کوئی اور نماز نہیں ,اور اگر انھین معلوم ہوجائے کہ ان دونوں نمازوں کے اندر کیا (فضیلت )ہے تو وہ ان دونوں نمازوں کے لئے ضرور آئیں اگر چہ انھین گھٹنوں کے بل گھسٹ کرہی کیوں نہ آنا پڑے –(متفق علیہ )
6* نماز آگ سے امان اور بچاؤ ہے :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :
((لن یلج النار أحد صلی قبل طلوع الشمس وقبل غروبھا:يعني الفجر والعصر))"وه شخص نار (جهنم) ميں ہرگز نہیں داخل ہوگا جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز پڑھتا رہا –یعنی فجر اور عصر کی نماز" (مسلم)
Last edited by yaad; 30-08-2009 at 04:56 AM.
7 * نماز بے حیائی اور منکر (ناشائستہ ) باتوں سے روکتی ہے :
فرمان الہی ہے :﴿ {اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنكَرِ } "جو كتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھئے اورنماز قائم کریں ,یقیناً نماز بے حیائی اوربرائی سے روکتی ہے –(سورۃ العنکبوت :45)
8* نماز اهم كاموں میں مددگار ہے :
فرمان باري تعالي ہے : {{وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَةِ } " تم لوگ صبرا ور نماز کے ذریعہ مدد حاصل کرو –(سورۃ البقرۃ 45)
9* نماز باجماعت ,تنہا نماز پڑھنے سے افضل ہے :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا ((صلاۃ الجماعۃ أفضل من صلاۃ الفذِّ بسبع وعشرین درجۃ))
نماز باجماعت ,تنہا پڑھی جانے والی نماز سے ستائیس درجہ افضل ہے –(متفق علیہ )
10* نمازی کیلئے فرشتے رحمت ومغفرت کی دعا کرتے ہیں :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا : ((الملائکۃ تصلی على أحدکم مادام فی مصلاہ الذی صلی فیہ مالم یحدث ,تقول : اللهم ارحمه))"جب تم ميں سے کوئی شخص اپنی نمازگاہ میں ہوتا ہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے ,فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ حدث نہ کرے (یعنی اس کا وضوٹوٹ نہ جائے ) ,وہ کہتے ہیں :اے اللہ! تو اسے بخش دے ,اے اللہ !تو اس پررحم فرما"(متفق علیہ)
JazakALLAH
Jazakallah
jazak Allah
Jazak alah