جویریه رضی الله عنہا سے روایت ہے جب نبی کریم صلی الله علیه وسلم فجر کی نماز کے بعد صبح سویرے ان کے پاس سے نکلے وه اپنی نماز کی جگه پر تھیں۔ چاشت کے وقت جب آپ صلی الله علیه وسلم لوٹے تو دیکھا که وه وہیں بیٹھی ہیں آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: تم اسی حال میں رہیں جب سے میں نے تم کو چھوڑا؟ جویریه رضی الله عنہا نے کہا: جی ہاں۔ نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارے بعد چار کلمے تین بار کہے ہیں۔ اگر وه ان کلمات کے ساتھ تولے جائیں جو آج تم نے اب تک کہے ہیں تو وہی بھاری ہوں گے سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَ رِضَا نَفْسِهِ وَ زِنَةَ عَرْشِهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔ پاک ہے الله اور اسی کی تعریف ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔ (صحیح مسلم: 6913)
عورتوں اور مردوں کا ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنا :
''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔
'' (صحیح بخاری: ح5435)
مفہوم حدیث : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی طرف سے کچھ ایسے فرشتے مقرر ہیں جو زمین میں گھومتے رہتے ہیں اور میری امت کا سلام مجھ تک پہنچاتے رہتے ہیں.امام حاکم اور ذہبی کہتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے
(مستدرک حاکم، حدیث 3627، جلد 3، صفحہ 29، کتاب التفسیر،
عنوان: تفسیر سورہ الاحزاب،
راوی: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ،
ناشر: قدیمی کتب خانہ، کراچی)
تکلیف دہ درخت کاٹنے پر جنت میں داخلہ
مفہوم حدیث : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے ایک شخص کو دیکہا کہ وہ جنت میں صرف ایک درخت کی بدولت ٹہلتا ہوا پہر رہا ہے جو راستہ میں لوگوں کی تکلیف کا باعث بن رہا اور اس نے اس کو کاٹ دیا تہا
<صحیح مسلم شریف>
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
کوئی دن ایسا نہیں کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں. ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے الله خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے اور دوسرا کہتا ہے کہ اے الله کنجوس اور بخیل کے مال کو تلف (برباد) کر دے.
صحیح بخاری 1442
کتاب الزکاۃ
جلد
حضرت سیِّدُنا کعب الاحبار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تو رات شریف میں
حضرت سیِّدُنا موسیٰ علیہ السلام
کی طرف وحی فرمائی: ''اے موسیٰ! جس نے نیکی کا حکم دیا،
برائی سے منع کیا اور لوگوں کو میری اطاعت کی طرف بلایا تو اسے دنیا اور قبر میں میرا قرب اور قیامت کے دن میرے عرش کا سایہ نصیب ہو گا''
(حلیۃ الاولیاءالحدیث 7716، ج6، ص36)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ حلال چیزوں میں اللہ تعالی کےنزدیک سب سے بری چیز طلاق ہے_
[ابوداؤد،مشکوۃ]
میری تعریف میں ایسا مبالغہ نہ کرنا جیسا کہ عیسائیوں نے حضرت عیسیٰؑ کے بارے میں کیا کہ انہیں عبدیت سے نکال کر
خدا اور اس کا بیٹا بنا ڈالا۔میں اللہ کا بندہ ہوں اور اس کا رسول ہوں مجھے اللہ کا بندہ اور رسول ہی کہنا،
حوالہ: راہ اعتدال ص23 بحوالہ بخاری شریف ج2ص
{مطلوبہ چیز کی طرف کسی کی رہنمائی کرنا}
مـفـہـوم حـدیث:حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا کہ خیر کی طرف رہنمائی کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس کے کرنے والا.
/جنت کی 40 راہیں ص 77 بحوالہ کشف الاستار ص90ج1\