انٹرنیٹ پر فنکاروں نے چیٹ کرنے والوں کو ان دنوں ایک عجیب نام کی شناخت سے واسطہ پڑ رہا ہے۔ فیس بک پر یہ شناخت ہے ”پکا ایڈیٹ“ جو لوگوں کے مطابق بالی ووڈ کے کاملیت پسند فنکار عامر خان کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس شناخت کے سارے کوائف ان کی طرف ہی اشارے کرتے ہیں مثلاً وہ کبھی کبھی آکاش ملہوترا بن جاتے ہیں جو فلم ”دل چاہتا ہے“ میں ان کا نام تھا۔ وہ باندرہ (ممبئی) میں رہتے ہیں۔ بیڈمنٹن اور ٹینس ان کے پسندیدہ کھیل ہیں جبکہ وہ کیلون اینڈ ہوبس ان کے پسندیدہ کامکس ہیں۔ ایک اور ثبوت ”پکا ایڈیٹ“ کے عامر خان ہونے کا یہ ہے کہ جو تصاویر وہ پوسٹ کررہے ہیں وہ یورپ کی ہیں جہاں گزشتہ دنوں عامر اور امرتا راؤ تفریح کی غرض سے گئے ہوئے تھے۔