اشفاق احمد کا "من چلے کا سودا
ذات محبت کو وجود میں لاتی ھے۔ اپنی طرف کھینچتی ھے۔ عشق لگن اور حب پیدا کرتی ھے، خدا کی ذات تک انسان کی رسائی ممکن نہیں‘ ہاں اس کی صفات ننانوے یا گنتی تصور میں نہ آنے والی صفات کا احترام اور ان کی حمدوثنا ھو سکتی ھے، لیکن محبت کرنے والا جو ذات کو آنکھ سے دیکھ کر محبت کرنے کا خوگر تھا، وہ کیا کرے؟ لیکن کچھ لوگ ایسے ضرور ھوتے ھوں گے جو اس کی ذات کو بھی جانتے ھوں کے۔