Results 1 to 5 of 5

Thread: Awaam

  1. #1
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline ĠǻИďД ЬãċĦǻ
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Awaam

    عوام


    عوام ایک ایسا جانور ہے جس پر حکمراں سواری کرتے ہیں اور جو مار کھانے ، ظلم سہنے اور خاموش رہنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ عوام اپنی زندگی میں چار کام ضرور کرتے ہیںپیدا ہونا، شادی کرنا، بچے جننا اور مرجانا۔ یہ چاروں کام بخوبی انجام پاجائیں تو پھر اپنے آپ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔ شادی کے وقت اگر اچھی بیوی مل جائے تو ان کی زندگی بن جاتی ہے۔ بری ملے تو یہ فلسفی بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں بالعموم چار قسم کے عوام پائے جاتے ہیں۔ پنجابی عوام، سندھی عوام، پٹھان عوام اور بلوچی عوام۔ اسکے علاوہ مہاجر عوام بھی پائے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جہاں پنجابی عوام کا پیار ختم ہوتا ہے وہاں پٹھان عوام کی مہمان نوازی شروع ہوتی ہے اور جہاں سندھی عوام کی سادگی ختم ہوتی ہے وہانںبلوچی عوام کی نہ جانے کیا شروع ہوتی ہے۔ مہاجر عوام کی کوئی چیز شروع ہوتی ہے نہ ختم بلکہ درمیان میں رہتی ہے۔ پاکستانی عوام ہر صحیح کام کو کل پر ٹال دیتے ہیں غلط کام آج ہی کرلیتے ہیں۔ عوام چاہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہوں یا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بنیادی طور پر جاہل ہوتے ہیں اور سیاسی پیچ و خم کو سمجھ نہیں پاتے مگر اپنی جہالت کو علم سمجھنے پر مصر رہتے ہیں۔ خواہ تیسری دنیا کے عوام ہوں یا چوتھی دنیا کے زندگی میں دو مرتبہ ہنستے ہیں۔ پہلی مرتبہ جب انہیں پہلی بار ہنسی آتی ہے، دوسری مرتبہ جب انہیں دوسری بار ہنسی آتی ہے۔مسکرانا انسان کی مجبوری ہے چنانچہ عراقی عوام بھی مسکراتے ہیں پر جب وہ مسکراتے ہیں تو انکی آنکھوں کی یاس ان کی مجبور مسکراہٹ کی تکذیب کرتی ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ انکی مسکراہٹ کتنی ناتوان اور مدقوق ہے۔

    بر صغیر پاک و ہند کے عوام تقسیم سے پہلے بھی ایسے ہی تھے جیسے آج ہیں یعنی پہلے بھی یہاں دو قسم کے عوام پائے جاتے تھے امیر عوام اور غریب عوام اور آج بھی ایسا ہی ہے۔امیر عوام اشرفیوں سے بھرے مٹکے کی طرح خود کو وزنی اور وسائل سے بھرپور محسوس کرتے ہیں۔ غریب عوام خالی برتن کی طرح خود کو بے کس اور بے مایہ محسوس کرتے ہیں۔

    ہمیں آج تک یہ بات معلوم نہ ہوسکی کہ ہمارے لیڈر عوام سے آخر چاہتے کیا ہیں؟ یا تو یہ بات ہماری سمجھ سے بالا تر ہے یا ہماری سمجھ اس بات سے بالا تر ہے۔اگر کوئی ہم سے پوچھے کہ پاکستان کے عوام کو کتنے مسائل کا سامنا ہے تو ہم کہیں گے کہ پاکستان میں کتنے سیاست داں ہیں؟ ہر سیاست داں ایک مسئلہ ہے۔ اگر کوئی لیڈر یہ کہے کہ قوم کے حالات دیکھ کر میرے دل میں درد ہوتا ہے تو سمجھ لیں ضرور اسے کوئی ہارٹ پرابلم ہے۔ لیڈر اور عوام میں اتنا گہرا اور انمٹ تعلق ہے جتنا سیاست اور جھوٹ میں۔ تمام لیڈر عوام کے لئے مساوات کا درس دیتے ہیں۔ مساوات کا مطلب ہے دولت اور وسائل کی عدم فراہمی کا تمام عوام کیلئے یکساں طور پر موجود ہونا۔ عوام اور سیاست دان دونوں اپنی جگہ متحد اور مضبوط ہیں کیونکہ ایک طرف اگر عوام یک جہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دوسری طرف سیاست داں بھی عدم اتحاد کی کوشش میں متحد و منضبط ہیں۔


    عوام نے جب لیڈر سے سوال کیاکہ آپ اپنی تقریر سنانے کے لئے اکثر اسٹیج پر کھڑے ہوجاتے ہیں مگر ہماری کبھی نہیں سنتے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں تو عوام کی باتیں سننے کے لئے ہمیشہ کان کھڑے رکھتا ہوں۔ عوام وہی کرتے ہیں جو ان کے علاقے کا لیڈر کہتا ہے۔ لیڈر وہی کرتا ہے جو وزیر کہتا ہے۔ وزیر وہی کرتا ہے جو وزیر اعظم کہتا ہے۔ وزیر اعظم وہی کرتا ہے جو بڑی طاقتیں کہتی ہیں۔

    عوام اور خواص میں یہ فرق ہے کہ لیڈر کی بات پر جو لوگ بغیر سوچے سمجھے یقین کرلیں وہ عوام ہیں۔ جو لوگ سوچ سمجھ کر یقین کریں وہ خواص۔ اگر ہمارے سیاست داں سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں تو عوام سکھ کا سانس لیں۔ اس لحاظ سے ہر سیاست داں مرتے وقت عوام پر احسان کرجاتا ہے اس لئے کہ موت کے بعد وہ سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاتا ہے اور زندگی میں تو ریٹائرمنٹ کا کام اس کے لئے ممکن ہی نہیں۔

    فرائیڈ نے عوام کی صنفی و جنسی تقسیم پر زور دیا ہے یعنی زنانہ عوام اور مردانہ عوام۔ زنانہ عوام ایسی مخلوق کو کہتے ہیں جو بے حد باتونی ہو مگر عمر بتاتے وقت گونگی ہوجائے اور یہ بغیر تلوار ، تیر اور خنجر کے گھائل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، دلوں پر حکومت کرنا جانتی ہو جب کہ مردانہ عوام ملکوں پر حکومت کرنا جانتی ہے۔مردانہ عوام اور زنانہ عوام کے درمیان محبت کا رشتہ ہوتا ہے۔ محبت سب سے پہلے آنکھوں پر اثر کرتی ہے، پھر دل پر اور اس کے بعد جیب پر۔

    ترقی پذیر ممالک کے عوام مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں۔ خون پسینہ ایک کرکے کچھ رقم پس انداز کرتے ہیں۔ پیسہ ہاتھ میں آنے کے بعد جتنی توانائی بحال ہوتی ہے، انکم ٹیکس ادا کرنے کے بعد اتنی ہی ضائع ہوجاتی ہے۔ مسلمان ملکوں کے عوام جھوٹ، بے ایمانی اور لڑنے جھگڑنے میں اتنے بد نام ہوچکے ہیں کہ ان سے پوچھا جاتا ہے تمہاری کوئی چیز اچھی بھی ہے؟ تو جواب میں اپنا ماضی پیش کردیتے ہیں۔

    نیویارک میں پاکستانی عوام کے چہروں پر ایک دھندلاہٹ، بیزاری اور یکسانیت نظر آتی ہے جیسے سب لوگ ایک ہی سانچے میں ڈھالے گئے ہوں کرنسی نوٹوں کی طرح، صرف چہرے کے سائزوں میں فرق ہے۔ عوام کی ایک کثیر تعداد ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو یہاں آکر اپنا سب کچھ بھول گئے ہیں اور بڑے فخر کے ساتھ یہاں کی تہذیب ، ثقافت اور زبان کو اپنا رہے ہیں۔ یہ کہہ کر گویا اپنی شان میں اضافہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں سے اردو کا ایک لفظ بھی نہیں آتا وہ تو فر فر انگلش بولتے ہیں۔ جب عوام اپنی مادری بھاشا کو بھول جاتے ہیں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ جب اپنے دیش کے لباس اور طور طریقوں کو بھول جاتے ہیں تو اس سے بھی زیادہ دکھ ہوتا ہے۔

    ایک نسبتاً کم درجے کی عوام جو ہمارے آس پاس ہے جس کو خوشی نہ راس ہے اور جو بے آس ہے وہ عوام الناس ہے۔ عوام الناس کی تعریف ایک صاحب نے یوں کی ہے کہ ایسی عوام جس کا ناس مار دیا گیا ہو عوام الناس کہلاتی ہے۔ عوام الناس کی حالت زار دیکھ کر اس کی یہ تعریف صحیح لگتی ہے۔

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Awaam

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  2. #2
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: Awaam

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: Awaam

    jaise awam waise hukmaran

  4. #4
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline ĠǻИďД ЬãċĦǻ
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Re: Awaam

    awaam phir bhi kuch theek hai lekin hukamraan

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Awaam

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,948
    Mentioned
    1077 Post(s)
    Tagged
    10778 Thread(s)
    Rep Power
    21474941

    Default Re: Awaam

    hmmm nice one /up

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •