٭حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی ٰعنہ سے مروی ہے آپ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟تو آپ انے فرمایا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا، عرض کیا گیا پھرکون سا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاراہ خدا میں جہاد کرنا، عرض کیا گیاپھر کون سا عمل افضل ہے ؟فرمایا کہ حج مبرور۔ (بخاری و مسلم)
٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایاکہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ جس نے حج کیا اور اس نے نہ بے ہودگی کی اور نہ فسق و فجور کا مرتکب ہوا تو وہ حج سے اس طرح لوٹے گا گویا اس کو اس کی ماں نے ابھی جنم دیا ہے ۔ (یعنی گنا ہوں سے پاک ہوکر) (بخاری و مسلم)
٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک سرزد ہونے والے گنا ہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور حج کا ثواب سوائے جنت کے کچھ نہیں ۔ (بخاری و مسلم)
٭ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی دن ایسا نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰ یوم عرفہ کی نسبت زیادہ بندوں کو آگ (جہنم)سے آزاد کرتا ہو۔ (مسلم شریف)
٭ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کسی حرم پاک (مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ)میں فوت ہو جائے تو نہ وہ حساب کے لئے پیش کیا جائے گا اور نہ اس سے حساب لیا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں داخل ہو جا۔ (دار قطنی)
٭ حدیث شریف میں ہے کہ حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالی کے وفد اور اس کے مہمان ہیں اگر وہ اس سے مانگتے ہیں تو وہ انہیں عطافرماتا ہے اور اس سے مغفرت چاہتے ہیں تو وہ ان کی مغفرت فرماتا ہے اور اگر دعا مانگتے ہیں تو ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور اگر سفارش کرتے ہیں تو ان کی سفارش قبول کی جاتی ہے ۔ (احیاء العلوم)
٭ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ جو شخص ننگے سر، ننگے پاؤں ، سات مرتبہ طواف کرے اسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور جو شخص بارش میں سات مرتبہ طواف بیت اللہ کرے اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دئے جائیں گے ۔ (احیاء العلوم)
٭ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ لوگوں میں بڑ ا گنہگار وہ ہے جو عرفہ کے دن وقوف کرے اور یہ خیال کرے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت نہیں کی۔
(احیاء العلوم)
٭ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص (حج فرض ہونے کے بعد)حج کئے بغیر مر جائے تو وہ چاہے تو یہودی مرے اور چاہے تو نصرانی مرے ۔ (ترمذی شریف)
٭ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !جن بندوں پر حج فر ض ہے ، اگر انہوں نے اپنے ماں باپ کو اس حال میں پایا کہ وہ بہت ضعیف ہیں اور سواری پر جم کر بیٹھ نہیں سکتے تو کیا میں ان کی طرف سے حج کروں ؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاہاں ۔ (بخاری و مسلم)
٭ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمضان کے مہینہ میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے یا فرمایا کہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے ۔ (بخاری و مسلم)
٭ امام احمد نے عبید بن عمر سے روایت کی کہتے ہیں میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ آپ حجر اسود، و رُکنِ یمانی کو بوسہ دیتے ہیں جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ان کو بوسہ دینا خطاؤں کو گرادیتا ہے اور میں نے حضور ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے جس نے سات پھیرے طواف اس طرح کیاکہ اس کے آداب کو ملحوظ رکھا اور دو رکعت نماز پڑ ھی تو یہ گردن (غلام)آزاد کرنے کی مثل ہے ۔ میں نے حضور ا کر م اکو فرماتے سناکہ طواف میں ہر قدم اٹھانے اور رکھنے پَر، دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دس گناہ مٹائے جاتے ہیں اور دس درجات بلند کئے جاتے ہیں ۔ (بہار شریعت)
٭ اصبہانی نے عبد اللہ بن عمر و بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ جس نے کامل وضو کیا پھر حجر اسود کے پاس بوسہ دینے کو آیا وہ رحمت میں داخل ہوا پھر جب بوسہ دیا اور یہ پڑ ھا’’ بِسْمِ اللّٰہِوَاللّٰہُ اَکْبَرُاَشَہَدُاَنْ لَا اٖلٰہَ الَّا اللّٰہ وَحدَہٗ لاَشَریْکَ لَہٗ واَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہٗ وَرَسُولُہ‘‘اسے رحمت نے ڈھانک لیا پھر جب بیت اللہ کا طواف کیا تو ہر قدم کے بدلے ستر ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی اور ستر ہزار گناہ مٹادئے جائیں گے اور ستر ہزار درجات بلند کئے جائیں گے اورطواف کرنے والا اپنے گھروالوں میں سے ستّر کی شفاعت کرے گا پھر جب مقام ابراہیم پر آیا اور وہاں دورکعت نماز طلب ثواب کی نیت سے پڑ ھی تو اس کے لئے اولاد اسمٰعیل علیہ السلام میں سے چارغلام آزاد کرنے کا ثواب لکھاجائے گا اور گنا ہوں سے ایسا نکل جائے گاجیسے آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہو ا ہو۔
حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیت اللہ کے گرد طواف نماز کی مثل ہے فرق اتنا ہے کہ تم طواف کے دوران بات توکر سکتے ہو مگر خیر کے کلمات ہی منہ سے نکالو اس کے علاوہ فضول باتیں نہ کرو۔ (ترمذی، دارمی، نسائی)
٭ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ حجرِ اسود کو قیامت کے دن ایسے اٹھائے گا کہ اس کی آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا، اس کی زبان ہو گی جس سے وہ کلام کرے گاکہ جس نے اسے حق اور سچی محبّت کے ساتھ بوسہ دیا اس کے لئے شہادت د ے گا۔ (ترمذی، ابن ماجہ، دارمی)
٭ طواف شروع کرنے سے پہلے چادر کو دا ہنی بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لے کہ داہنا مونڈھا کھلا رہے ، اب کعبہ کی طرف منہ کر کے رکنِ یمانی کی جانب سنگ اسود کے قریب یو ں کھڑ ا ہو کہ حجرِ اسود اور مقام ابراہیم اپنے داہنے ہاتھ کی طرف رکھے پھر طواف کی نیت کرے ۔ ’’اللّٰھمّ اِنِّی اُرِے ْدُطَوَا فَ بَے ْتِکَ الْمُحَرَّمِ فَے َسِّرْہُ لِے ْ وَ تَقَبَّلْہُ مِنِّیْ‘‘اس نیت کے بعد کعبہ کی طرف منہ کر کے اپنی داہنی جانب چلو، جب سنگ اسود کے مقابل ہو کانوں تک ہاتھ اس طرح اٹھاؤ کہ ہتھیلیاں حجر اسود کی طرف رہیں اور کہو ’’اے اللہ میں تیرے عزت والے گھر کا طواف کرنا چاہتا ہوں اس کو تو میرے لئے آسان کر دے اور اس کو مجھ سے قبول کر۔ ‘‘
بِسْمِ اللّٰہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَاللّٰہ اَکْبَرُوَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیَ رَسُوْلِ اللّٰہ ا۔
طواف کے بعد مقام ابراہیم میں ’’ وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَقَامِ اِبْرَا ہِے ْمَ مُصَلّٰے ‘‘ پڑ ھ کر دو رکعت نماز طواف پڑ ھے اور یہ نماز واجب ہے ، پہلی رکعت میں ’’قُلْ ٰٓیاَ ُّیھَا الْکَافِرُوْنَ‘‘ اور دوسری رکعت میں ’’ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ‘‘ پڑ ھے بشرطیکہ وقت کراہت نہ ہو یعنی طلوع آفتاب، زوال آفتاب اور غروب آفتاب کا وقت نہ ہو اور نماز عصر ادا کرنے کے بعد بھی نہ پڑ ھے یعنی ان اوقات کو چھوڑ کر باقی اوقات میں نمازِ طواف ادا کرے اور اگران اوقات میں طواف کرے تو یہ نماز بعد میں پڑ ھے ۔
جو شخص مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑ ھے اس کے اگلے پچھلے سب گناہ بخش دئے جائیں گے اور قیامت کے دن امن میں اس کا حشر ہو گایہ دو رکعتیں پڑ ھ کر دعا مانگے ۔ یہاں حدیث شریف میں ایک دعا ارشاد ہوئی جس کے فوائد کثیر ہیں ۔ وہ دعا یہ ہے
:اَللّٰھُمّ اِنَّکَ تَعْلَمُ سِرِّیْ وَ عَلاَنِیَتِیْ فَاَقْبِلْ معذِرَتیِ وَ تَعْلَمُ حاَجَتِیْ فَاَعْطِنِی سُوَالِی وَتَعْلَمُ مَا فیِ نَفْسِی فَاغْفِرْ لِیْ ذُنُوْ بِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِ ْیمَاناً ے ُّبَاشِرُ قَلْبِیْ وَ یقِیناً صَادِقاً حَتّیٰ اَعْلَمَ اَنَّہٗ لاَ اُصِیبَنِیْ اِلَّا مَا کَتَبْتَ لِیْ وَرِضیً مِّنَ المَعِیشَۃِ بِمَا قَسَّمْتَ لِیْ یا اَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
اے اللہ! تو میرے پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے تو میری معذرت قبول کر اور تو میری حاجت کو جانتا ہے میرا سوال مجھ کو عطا کر اور جو کچھ میرے نفس میں ہے اسے تو جانتا ہے تو گنا ہوں کو بخش دے ۔ اے اللہ !میں تجھ سے اس ایمان کا سوال کرتا ہوں جو میرے قلب میں سرایت کر جائے اور یقین صادق مانگتا ہوں تا کہ میں جان لوں کہ مجھے وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لئے لکھا ہے اور جو کچھ تو نے میری قسمت میں کیا ہے اس پر راضی رہوں ، اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان