اسلام علیکم
درد دل یہ ہے کہ آپ کا کوئی دوست مشکل میں ہو تو آپ اس کی مدد کریں اس طرح جیسے آپ پر بیت رہی ہو۔
سفر کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں اپنی سیٹ کسی سئینر اور بزرگ شخص کے لئے خالی چھوڑ دیں۔
کسی سڑک پر ہونے والے حادثے کو نظر انداز کرنے کی بجائے متاثرہ انسان کی مدد کریں ۔
اپنی آمدنی میں سے کچھ حصہ ان غریب اور لاچار لوگوں پر خرچ کریں ۔ آپ کے محلہ ، اردگرد کتنے ہی ایسے لوگ ہو گے جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ان کی مدد کریں تو آپ کو ایک روحانی خوشی ہو گی۔
اگر اپنی زات سے ہٹ کر کسی کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ میں درد دل موجود ہے اور ایسے لوگوں پر اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے ۔۔۔
اور یہ بات جان لیں کہ اللہ اپنے حقوق معاف کر دیتا ہے لیکن بندوں کے حقوق نہیں سو سب سے حسن سلوک رکھیں ۔۔۔