انسان کا دل کہنے کو تو بہت چھوٹی سی چیز ہے، لیکن اس چھوٹی سی چیز میں بہت کچھ چھپا ہوتا ہے۔ اگر انسان کسی دوسرے انسان سے دل کا حال جان لے تو پتا نہیں کیا ہو جائے۔ اس دل پر کتنی ذمہ داری ہوتی ہے۔ غم کو چھپائے رکھنا، درد کو چھپائے رکھنا، خواہشوں، کسی کی محبت، اپنے جذبات اور اپنی آرزوؤں کو چھپائے رکھنا۔
سمندر میں آنے والے طوفان کا سب کو پتا ہوتا ہے لیکن یہ دل کی خاص ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اندر کے طوفان کو چھپائے رکھے۔ یہ چھوٹے سے دل کی ہی ہمت ہے کہ وہ طوفان کو بھی چھپا لیتا ہے تو پھر ہم یہ کیسے مان لیں کہ یہ چھوٹی سی چیز ہے۔ دل تو بہت بڑی چیز ہے۔
Unknown