سردار جی کے پاس ایک پرانی کار تھی جسے وہ بیچنا چاہ رہے تھے ۔ کافی دنوں تک اخبار میں اشتہار دینے کے باوجود وہ کار بک نہ سکی۔ سردار جی نے اپنے ایک دوست سے مشورہ کیا تو اس نے کہا " آسان سی بات ہے۔ اسکا میٹر جو کہ 90000 کلومیٹر دکھا رہا ہے وہ پیچھے کر کے 2000 پر کردو ۔ آسانی سے بک جائے گی۔"

سردار جی نے مشورہ سنا اور غائب ہوگئے ۔ کافی عرصہ بات ملاقات ہوئی تو دوست نے پوچھا کہاں چلے گئے تھے اور کیا کار بک گئی ۔؟
سردار جی نے جواب دیا :
میں نے میٹر پیچھے کرنے کے لیے پہلے گاڑی کو امرتسر سے افغانستان اور پھر واپس امرتسر پچھلے گئیر ( Reverse gear ) میں ڈال کر لایا۔ اب گاڑی کا میٹر صرف 2000کلومیٹر دکھا رہا ہے۔ اب تم ہی بتاؤ ۔۔۔ ؟ کون بے وقوف اتنی کم چلی ہوئی گاڑی کو بیچے گا ۔ ؟