ٹوٹ کر ذرا دیکھو
تم اگر بکھر جاؤ
بے بسی میں گِھر جاؤ
دل سے اِک صدا دینا
بس مجھے بُلا لینا
میں تمھیں سنبھالوں گا
زندگی میں چلنے کا
راستہ بدلنے کا
اِک ہُنر سکھا دوں* گا
تم کو حوصلہ دوں گا
اور جب سنبھل جاؤ
روشنی میں ڈھل جاؤ
مجھ کو یوں صِلہ دینا
تم مجھے بُھلا دینا