تھائی لینڈ: موٹی خواتین کا مقابلہ حسن
بنکاک : دنیا بھر میں ہونے والے مقابلہ حسن میں نازک اندام لڑکیاں شرکت کرتی ہیں تاہم تھائی لینڈ میں اس مقصد کے لیے بھاری بھرکم خواتین نے حصہ لیا ۔
اس منفرد مقابلہ حسن کی بنیادی شرط یہ تھی کہ حصہ لینے والی خواتین کا کم سے کم وزن اسی کلو گرام ہو مس جمبو کوئن کے اس مقابلے میں اکتیس خواتین نے حصہ لیا۔
مقابلے میں شریک ایک سو تینتالیس کلو گرام وزن رکھنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چُھپے ٹیلنٹ کو اسی طرح دنیا کے سامنے لا سکتی ہیں جس طرح ایک کم وزن لڑکی ،وہ اس مقابلے میں شریک ہو کر بہت خوش ہیں۔