فورسیزن پیزا
اجزاء:
پیزا بیس دو عدد(ڈائیامیٹر) 9انچ
ساس کے لئے:
ٹماٹر دو عدد درمیانہ سائز
لہسن دو جوے
اوریگنو پاؤڈر چٹکی بھر
زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
پیاز چھوٹا سائز
تلسی کے پتے دو عدد
مرچ پاؤڈر چٹکی بھر
ٹماٹر کا پیسٹ کپ
سجاوٹ کے لئے:
شملہ مرچ دو عدد درمیانہ سائز
پنیر 200گرام
سبز زیتون(پکے ہوئے) 4-5عدد
مکئی کے دانے کپ
سرخ مرچ کے چھلکے دو چائے کے چمچ
ٹماٹر دو عدد درمیانہ سائز
مشروم 10-12عدد
کالے زیتون (پکے ہوئے)4-5عدد
مزریلہ پنیر (کش کیا ہوا)دوکپ
خشک اور گینو چائے کا چمچہ
ترکیب:
سوس کے لئے:
1۔ٹماٹر دھو کر چار ٹکڑوں میں کاٹیں اور پیاز چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔ لہسن بھی چھیل کر باریک کاٹ لیں اور تلسی کے پتے دھو کر ہاتھ سے مسل لیں۔
2۔ٹماٹروں کو مائیکروویو پیالے میں ڈالیں۔بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔
3۔پھر اس میں سوس بنانے والی تمام اشیائے ضرورت ڈالیں اور بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔
4۔ٹھنڈا ہونے پر پیس کر نرم پیسٹ بنا لیں۔
سجاوٹ کے لئے:
5۔شملہ مرچ دھو لیں۔ پھر اوپر سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور آدھ سینٹی میٹر موٹائی کے سلائس کاٹ لیں۔
6۔ٹماٹر دھو کر آدھ سینٹی میٹرموٹائی کے گول سلائس کاٹ لیں۔ پنیر کو آدھ سینٹی میٹر کے چوکور موٹے ٹکڑوں میں کاٹیں کہ ہر کونہ ایک انچ کا ہو۔
7۔مشروم دھو کر باریک سلائس کر لیں۔ سبز اور کالے زیتون کے بھی باریک سلائس کر لیں۔
پیزا کے لئے:
8ہر پیزا بیس پر سوس پھیلائیں اور آدھ کش کیا ہوا پنیر دونوں پیزا بیس پر پھیلائیں۔ ہر پیزا کے ایک چوتھائی حصے پر مکئی کے دانے، دوسرے چوتھائی حصے پر مشروم کے سلائس، تیسرے چوتھائی حصے پر کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں۔ چوتھے حصے پر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں۔ ان پر سرخ مرچ کے چھلکے اور گینو اور باقی بچا ہوا پنیر چھڑک دیں۔ سب ز یتون کے سلائس پنیر کے سلائسوں پر ڈال دیں جبکہ کالے زیتون کے سلائس مشروم کے سلائسوں پرڈال دیں جبکہ کالے زیتون کے سلائس مشروم کے سلائسوں پر ڈال دیں۔ پیزا کو مائیکروویو پلیٹ میں رکھیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویولو(Low)(40%)پر دومنٹ کے لئے پکائیں یا گرل ٹاپ پر دس منٹ کے لئے پکائیں۔