Ameen
Allah raham.
Ameen
​
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سینیٹرز کا وفد جان مک کین کی قیادت میں ملاقات کر رہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع احمد مختار بھی موجود ہیں
بھارتی پولیس اہلکار عسکریت پسندوں کو موبائل فون کارڈ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت لارہے ہیں
عازمین فریضہ حج کے اہم رکن وقوف عرفہ کیلئے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہورہے ہیں
بابری مسجد کے سولہویں یوم شہادت پر بھارتی حیدرآباد میں بچے مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے مظاہرہ کر رہے ہیں
لاہور میں عید پر لائے گئے روسی یاک کا جوڑا، جس کی قیمت 10 لاکھ روپے مانگی گئی ہے
​
جان مک کین ودیگر امریکی سینیٹرز خطیب بادشاہی مسجد لاہور عبدالخبیر آزاد کے ہمراہ
امریکی سینیٹر جان مک کین نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کر رہے ہیں
انتہاپسند ہندو احمد آباد میں مظاہرے کے دوران پاکستانی پرچم اور تصاویر جلا رہے ہیں
راولپنڈی میں عیدالاضحی پر گھر جانے کے خواہشمند افراد بس کنڈیکٹر کو گھیرے ہوئے ہیں
سینکڑوں مسافر عیدالاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے اپنے شہروں کو روانگی کیلئے کینٹ اسٹیشن پر موجود ہیں
​
حجاج کرام جبل رحمت پر دعائیں کررہے ہیں
دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنیوالے 30 لاکھ حجاج کرام میدان عرفات میں جمع ہیں
پشاور میں نیٹو ٹرکوں کے اڈے پر حملے کے دوران جلائی جانیوالی گاڑیاں جن کے صرف ڈھانچے باقی رہ گئے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد کا شکار فوٹوگرافر کو اسپتال لایا جارہا ہے
سینیٹر جان مک کین کابل ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل امریکی خاتون فوجی افسر سے گلے مل رہے ہیں
​
عیدالاضحی کیلئے اپنی منزل مقصود پر روانگی کیلئے سینکڑوں مسافر راولپنڈی اسٹیشن پر گاڑی میں سوار ہورہے ہیں
قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی جانیوالے شہریوں کے باعث شاہراہ پاکستان پر ٹریفک جام کا ایک منظر
آئی سی آئی پل کے قریب بارش کا گھٹنوں گھٹنوں کھڑا پانی راہ گیروں کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے
آبائی قصبوں میں عید منانے کے خواہشمند سپرہائی وے سے بسوں میں سوار ہورہے ہیں
ممبئی کی مسلمان خواتین احتجاجی ریلی میں شریک ہیں
​
اسلام آباد مویشی منڈی میں قربانی کیلئے لائے جانیوالے بکرے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں
عید قربان کے موقع پر چمن کے سرحدی قصبے میں لگنے والی بکرا منڈی میں گلہ بانوں سے آڑھتی مال خریدنے کیلئے بھاﺅ تاﺅ میں مصروف ہیں
حجاج کرام وادی عرفات میں جبل رحمت پر دعا مانگنے میں مصروف ہیں
رہائی پانیوالے افغان باشندے چمن سرحد پر پھاٹک کھلنے کے منتظر کھڑے ہیں
​
وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہی ہیں
پشاور میں نیٹو ٹرکوں کے اڈے پر حملے کے دوران نذر آتش کی گئی گاڑیوں کے محض ڈھانچے باقی رہ گئے ہیں، ایک شخص نقصان کا جائزہ لے رہا ہے
پشاور میں رہنے والے افغان مہاجرین عیدالاضحی کی نماز ادا کررہے ہیں، افغان مہاجرین نے ایک روز پہلے عید منائی
عیدالاضحی پر امن و امان کنٹرول کرنے کےلئے رینجرز اور پولیس آئی آئی چندریگر روڈ پر مشترکہ فلیگ مارچ کررہے ہیں
مویشی منڈی سے قربانی کےلئے خریدے گئے جانور پولیس موبائل میں لے جائے جارہے ہیں
​
پیرس میں فرانسیسی وزیراعظم مشعل میری اغفان وزیر داخلہ کااستقبال کررہی ہیں
راولپنڈی میں دو بچے بارش سے بچنے کےلئے پلاسٹک شیٹ کی اوٹ میں بیٹھے ہیں
حجاج کرام قربانی سے قبل جمرات کے دوران شیطان کو کنکریاں مارکر سنت ابراہیمی ادا کررہے ہیں
مشرق وسطیٰ سمیت کئی ملکوں میں عیدالاضحی پیر کو منائی گئی، فلسطین میں خاتون اپنے بیٹے کی قبر پر فاتحہ خوانی کررہی ہے
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں مسلمان نماز عید ادا کررہے ہیں
​