چراغ ضرور جلائو بڑا اندھیرا ھے
زرا جنریٹر چلائو بڑا اندھیرا ھے
ھمیں حکومت پر تو اب اعتبار نھیں
اپنا بجلی گھر لگائو بڑا اندھیرا ھے
دو دن سے بجلی کو ترسے ھیں
جیو پر خبر چلائو بڑا اندھیرا ھے
حکمرانوں کو تو آج کل فرصت نھیں
انھیں کوئی تو بتائو بڑا اندھیرا ھے
کیوں لیتے ھو مزید غریبوں کی بدعا
ظالموں کوئی ڈیم بنائو بڑا اندھیرا ھے