جب محبت تمہیں بلائے، اس کے پچھے چلے جاو۔۔ اور جب اسکے بازو
تمہیں سمیٹیں تب ایسا ہونے دو،گو اُس کے پنکھوں میں پوشیدہ تلوار تمہیں زخمی کرے۔۔اور جب تم سے کچھ کہے تو اس کا یقین کرو۔۔ جب تم محبت کرو تو تمہیں یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ خُدا میرے دل میں ہے، بلکہ یہ کہ"میں خدا کے دل میں ہوں"۔۔اور یہ نہ سمجھو کہ تم اپنی مرضی کے مطابق محبت کو راہ دکھلا سکتے ہو،اس لئے کہ محبت خود اگر وہ تمہیں اس کا اہل سمجھے گی تمہیں راستہ دکھائے گی۔۔ محبت اپنےعلاوہ اور کچھ بھی نہیں دیتی اور جو کچھ وہ لیتی ہے اپنے ہی سے لیتی ہے، محبت قبضہ نہیں کرتی نہ اس پر قبضہ کیا جاسکتا ہے۔اس لئے کہ محبت کے لئے محبت ہی کافی ہوتی ہے