بڑوں کا احترام کرنا جینزمیں شامل ہوتا ہے

پیرس : بڑوں کی عزت و احترام کرنا اور ان کی بات غور سے سننا محض ہماری تربیت اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہ ہمارے جینز میں شامل ہے۔ فرانس کی یونی ورسٹی آف رینس کے محققین کے مطابق انسانوں کا اپنے بڑوں سے احترام سے پیش آنا جدید دور کی مرہون منت نہیں بلکہ یہ عمل ارتقاء سے جڑا ہوا ہے جو انسان کے جینز میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ بڑوں کے احترام کی یہ عادت بہت ہی پرانی ہے، اس لیے انسان جتنا بھی گنوار اور بد تہذیب کیوں نہ ہوجائے وہ بڑوں کی عزت سے پہلو تہی نہیں کر سکتا۔