Results 1 to 5 of 5

Thread: Kafan

  1. #1
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Kafan

    جھونپڑے کے دروازے پر باپ اور بيٹا دنوں ايک بجھے ہوئے الائو کے سامنے خاموش بيٹھے ہوئے تھے اور اندر بيٹے کي نوجوان بيوي بدھيا درد سے زدہ بچھاڑيں کھا رہي تھي، اور رہ رہ کر اس کے منہ سے اس دل خراش صدا نکلتي تھي کہ دونوں کليجہ تھام ليتے تھے، جاڑوں کي رات تھي فضا سناٹے ميں غرق سارا گائوں تاريکي ميں جذب ہوگيا تھا، گھيسو نے کہا معلوم ہوتا ہے بچے گي نہيں سارا دن تڑپتے ہوگيا جا ديکھ تو آمادھو درد ناک لہجے ميں بولا مرنا ہےتو جلدي مر کيوں نہيں جاتي ديکھ کر کيا آئو؟ تو بڑا بے درد بے سال بھر جس کے ساتھ جندگاني کا سکھ بھوگا اس کے ساتھ اتني بے وپائي، تو مجھے سے تو اس کا تڑپنا اور ہاتھ پائوں پنکنا نہيں ديکھ جاتا، چماروں کا کنبہ تھا اور سارے گائوں ميں بدنام، گھسيو ايک دن کام کرتا تو تين دن آرام کرتا، مادھو اتنا کام چور تھا کہ گھنٹہ بھر کام کرتا تو گھنٹہ بھر چلم پيتا، اس لئے انہيں کوئي رکھتا ہي نہيں تھا، گھر ميں مٹھي بھر اناج ہو تو ان کيلئے کام کرنے کي قسم تھي۔
    جب دو ايک وقت کے فاقے ہوجاتے تو گھيسو درختوں پر چڑھ کت لکڑياں توڑ لاتا اور مادھو بازار ميں اس کو بيچ آتا اور جب تک وہ پيسے رہتے دنوں ادھر ادھر مارے مارے پھرتے، جب فاقے کي نوبت آجاتي تو پھر لکڑياں توڑتے يا کوئي اور مزدوري تلاش کرتے، گائوں ميں کام کي کمي نہ تھي، کاشتکاروں کا گائوں تھا۔
    Ù…Ø+نتي آدمي کيلئے چار پچاس کام تھے، مگر ان دنوں Ú©Ùˆ لوگ اسي وقت بلاتے جب آدميوں سے ايک کا کام پاکر بھي قناعت کرلينے Ú©Û’ سوا اور کوئي چارہ نہ ہوتا، کاش دونوں سادھوں ہوتے تو انہيں قناعت اور توکل کيلئے ضبط نفس Ú©ÙŠ مطلق ضرورت نہ ہوتي، يہ ان Ú©ÙŠ خلقي صفت تھي، عجيب زندگي تھي ان لوگوں Ú©ÙŠ گھر ميں مٹي Ú©Û’ دو چار برتنوں Ú©Û’ سوا کوئي اثاثہ نہيں، Ù¾Ú¾Ù¹Û’ چھتيڑوں سے اپني عرياني ڈھانکے ہوئے دنيا مکروں سے آزاد قرض سے لدے ہوئے، گالياں بھي کھاتے تھے مگر کوئي غم نہيں۔
    مسکين اتنےکہ وصول Ú©ÙŠ مطلق اميد نہ ہونے پر بھي لوگ Ú©Ú†Ú¾ نہ Ú©Ú†Ú¾ قرض دے ديتے تھے، مٹريا آلو Ú©ÙŠ فصل ميں کھيتوں سے Ù…Ú‘ يا آلو اکھاڑ لاتے اور بھون بھون کر کھاتے يا ديں پانچ دس اوکھ توڑ لاتے اور راتوں Ú©Ùˆ چوستے گھسيو Ù†Û’ اسي زاہدانہ اداز سے ساتھ سال Ú©ÙŠ عمر کاٹ لي اور مادھو بھي سعادت مند بيٹے Ú©ÙŠ طرØ+ اپنے باپ Ú©Û’ نقش قدم پر چلتا رہا تھا، بلکہ اس کا نام اور بھي روشن کر رہا تھا، اس وقت بھي دونوں الائو Ú©Û’ سامنے بيٹھے آلو بھون رہے تھے، جو کسي Ú©Û’ کھيت سے کھود کر لائے تھے۔
    گھيسو Ú©ÙŠ بيوي کا تو مدت ہوئے انتقال ہوگيا تھا، مادھو Ú©ÙŠ شادي Ù¾Ú†Ú¾Ù„Û’ سال ہوئي تھي، جب سے عورت آئي تھي اس Ù†Û’ اس خاندان ميں تمدن Ú©ÙŠ بنياد ڈالي تھي، پسائي کرکے گھاس چھيل کر دو سير بھر آٹے کا بھي انتظام کر ليتي اور ان دونوں بے غيرتوں کا دوزخ بھرتي تھي، جب سے وہ آئي يہ دونوں اور بھي آرام طلب اور السي ہوگئے تھے، بلکہ اکڑنے بھي Ù„Ú¯Û’ تھے، کوئي کام سے بلا تو بے نيازي سے دو گئي مزدوري مانگتے، وہي عورت آج صبØ+ سے دردزہ سے مررہي تھي، اور يہ دونوں انتظار کررہے تھے کہ مرجائے تو آرام سے سوجائيں، گھيسو Ù†Û’ آلو نکلا کر چھيلتے ہوئے کہا، جاکر ديکھ تو کيا Ø+الت ہے اس Ú©ÙŠ پڑيل Ú©ÙŠ پھساد ہوگا، اور کيا يہاں تو اوجھا بھي ايک روپيہ مانگتا ہے کہ کس Ú©Û’ گھر سے آئے؟ مادھو Ú©Ùˆ انديشہ تھا کہ وہ کوٹھري ميں گيا تو گھيسو آلوں کا بڑا Ø+صہ صاف کردے گا، بولا مجھے وہاں ڈر لگتا ہے۔
    ڈر کس بات کا ہے ميں تو يہاں ہوں، تو تم ہي جا کر ديکھ لو، ميري عورت مر رہي تھي تو ميں تين دن اس Ú©Û’ پاس سے ہلا بھي نہيں اور پھر مجھ سے لجائے Ú¯ÙŠ کہ نہيں کبھي اس کا منہ نہيں ديکھا آج اس کا گھر ہوا بدن، ديکھو اسے تن Ú©ÙŠ سدھ تونہ ہوگي، مجھے ديکھ Ù„Û’ Ú¯ÙŠ تو Ú©Ú¾Ù„ کر ہاتھ پائوں بھي نہ پٹک سکے Ú¯ÙŠØŒ ميں سوچتا ہوں کہ کوئي بال بچہ ہوگيا ہوتا تو کيا ہوتا، سونٹھ، ØŒ Ú¯Ú‘ تيل Ú©Ú†Ú¾ تو نہيں ہے گھر ميں، سب Ú©Ú†Ú¾ آئے گا بھگوان بچہ دےتو، جو لوگ ابھي پيسہ نہيں دے رہے ہيں، وہي تب بلا کر ديں Ú¯Û’ØŒ ميرے نو Ù„Ú‘Ú©Û’ ہوئے، گھر ميں کبھي Ú©Ú†Ú¾ نہ تھا، مگر اسي طرØ+ ہر بار کام Ú†Ù„ گيا۔
    جس سماج ميں رات دن کام کرنے والوں Ú©ÙŠ Ø+الت ان Ú©ÙŠ Ø+الت سے Ú©Ú†Ú¾ بہت اچھي نہ تھي اور کسانوں Ú©Û’ مقابلے ميں وہ لوگ جو کسانوں Ú©ÙŠ کمزوريوں سے فائدہ اٹھانا جانتے تھے کہيں، زيادہ فارغ البال تھے، وہاں اس قسم Ú©ÙŠ ذہينت کا پيدا ہوجانا کوئي تعجب Ú©ÙŠ بات نہ تھي، ہم تو کہيں Ú¯Û’Û”
    گھيسو کسانوں کے مقابلے ميں زيادہ باريک بين تھا، اور کسانوں کي تہي دماغ جمعيت ميں شامل ہونے کے بدلے شاطروں کي فتنہ پرواز جماعت ميں شامل ہوگيا تھا۔
    ہاں اس ميں يہ صلاØ+يت نہ تھي، کہ شاطروں Ú©Û’ آئين Ùˆ ادب Ú©ÙŠ پابندي بھي کرتا، اس لئے جہاں اس Ú©ÙŠ جماعت Ú©Û’ اور لوگ گائوں Ú©Û’ سرغنہ اورمکھيا بننے ہوئے تھے، اس پر سارا گائوں انگشت نمائي کرتا تھا، پھر بھي اسے تسکين تو تھي ہي کہ اگر وہ خستہ Ø+ال ہے، تو Ú©Ù… از Ú©Ù… اسے کسانوں Ú©ÙŠ ہي جگر توڑ Ù…Ø+نت تو نہيں کرني پڑتي اور اس Ú©ÙŠ سادگي اور بے زباني سے دوسرے بے جا فائدہ تو نہيں اٹھاتے، دونوں آلو نکال کر جلدي جلدي کھانے Ù„Ú¯Û’ Ú©Ù„ سے Ú©Ú†Ú¾ نہيں کھايا تھا اتنا صبر نہ تھا کہ انہيں Ú©Ú†Ú¾ ٹھنڈا ہوجانے ديں۔
    کئي بار دونوں Ú©ÙŠ زبانيں جل گئيں، چھيل جانے پر آلو کا بيروني Ø+صہ تو زيادہ گرم معلوم نہ ہوتا تھا، ليکن دانتوں Ú©Û’ تلے پڑتے ہي اندر کا Ø+صہ زبان اور تالو اور Ø+لق Ú©Ùˆ جلا ديتا تھا، اور اس انگارے Ú© ومنہ ميں رکھنے سے زيادہ خريت اس ميں تھي کہ وہ اندر پہنچ جائے، وہاں اسے ٹھنڈا کرنے کيلئے کافي سامان تھا اس لئے دنوں جلدي جلدي Ù†Ú¯Ù„ جاتے، Ø+الانہ کہ اس کوشش ميں انکي آنکھوں سے آنسو Ù†Ú©Ù„ جاتے۔
    گھيسو Ú©Ùˆ اس وقت ٹھا کر Ú©ÙŠ برات ياد آئي جس ميں بيس سال پہلے وہ گيا تھا، اس دعوت ميں اس اسے جو سيري نصيب ہوئي تھي وہ اس Ú©ÙŠ زندگي ميں ايک يادگار واقعہ تھا، اور آج بھي اس Ú©ÙŠ ياد تازہ تھي بولا وہ بھوج نہيں بھولتا تب سے پھر اس طرØ+ کا کھانا اور بھر پيٹ نہيں ملا، Ù„Ú‘Ú©ÙŠ والوں Ù†Û’ سب Ú©Ùˆ پوڑيا کھلائي تھيں، سب Ú©Ùˆ چھوٹے بڑے سب Ù†Û’ پوڑيا کھائيں، اور اصلي Ú¯Ú¾ÙŠ Ú©ÙŠ سٹپني رائتہ تين طرØ+ Ú©Û’ سوکھے ساگ ايک رسہ دار ترکاري دہي چٹني مٹھائي ØŒ اب کيا بتائوں اس Ú©Û’ بھوج ميں کتنا سواد ملا تھا، کوئي روک ٹوک نہيں تھي، جو چيز ہو مانگو اور جتنا چاہو کھائو لوگوں Ù†Û’ تو ايسا کھايا ايسا کھايا کہ کسي سے پاني نہ پيا گيا مہر پروسنے والے ہيں کہ سامنے گرم گرم گول گول مہکتي کچوريا ڈالے ديتے ہيں منع کرتے ہيں کہ انہيں چاہے تيل Ú©Ùˆ ہاتھ سے روکے ہوئے تھے، مگر وہ ہيں کہ دئے جاتے ہيں، اور جب سب Ù†Û’ منہ دھو ليا تو ايک ايک بيرا پان بھي ملا مگر مجھے لينے Ú©ÙŠ کہا سدھ تھي کھڑا نہ ہوا جاتا تھا چت پٹ جا کر اپنے کمبل پر ليٹ ايسا دريا دل تھا وہ ٹھا کر مادھو Ù†Û’ ان تکلفات کا مزہ ليتے ہوئے کہا، کہ اب ہميں کوئي ايسا بھوج کھلاتا سادي بياہ ميں مت کھرچ کرو، کريا کرم ميں مت کھرچ کرو، پوچھو گرميوں کا مال بٹور بٹور کر کہاں رکھو Ú¯Û’ØŒ مگر بٹورے ميں تو کمي Ù†Û’ بھي نہ کھائي ہوگي چھاپٹھا تھا تو اس کا آدھا بھي نہيں ہے آلو کھا کر دونوں Ù†Û’ پاني پيا اور دہي الائو Ú©Û’ سامنے دھوتيا اوڑھ کر پائوں پيٹ ميں ڈالے سو رہے تھے، دوازے کنڈلياں مارنے Ù¾Ú‘Û’ ہوں اور بدھيا ابھي تک کراہ رہي تھي۔
    صبØ+ Ú©Ùˆ مادھو Ù†Û’ کوٹھري ميں ديکھا تو اس Ú©ÙŠ بيوي Ù¹Ú¾Ù†ÚˆÙŠ ہوگئي تھي، اس Ú©Û’ منہ پر مکھياں بھنک رہي تھيں، پتھرائي ہوئي آنکھيں اور پر ننگي ہوتھيں، سارا جسم خاک ميں لت پت ہورہا تھا، اس Ú©Û’ پيٹ ميں بچہ مرگيا تھا، مادھو بھاگا ہوا گھيسو Ú©Û’ پاس گيا پھر دونوں زور زور سے ہائے ہائے کرنے اور چھاتي پيٹنے Ù„Ú¯Û’ØŒ پڑوس والوں Ù†Û’ يہ آواز سني تو دوڑے ہوئے آئے اور رسم قديم Ú©Û’ مطابق غم زدوں Ú©ÙŠ شفي کرنے Ù„Ú¯Û’ØŒ مگر زيادہ رونے دھونے کا موقعہ نہ ملا کفن اور Ù„Ú©Ú‘ÙŠ Ú©ÙŠ فکر کرني تھي، گھر ميں تو پيسہ اس طرØ+ غائب تھا جيسے چيل Ú©Û’ گھونسلے ميں مانس، باپ بيٹے روتے ہوئے گائوں Ú©Û’ زميندار Ú©Û’ پاس گئے وہ ان دونوں Ú©ÙŠ صورت سے نفرت کرتے تھے کئي بار نہيں اپنے ہاتھوں سے پيٹ چکا تھا، چوري Ú©ÙŠ علت ميں وعدہ پر کام پر نہ آنے Ú©ÙŠ علت ميں پوچھا کيا ہے، بے گھسوا روتا کيوں ہے، اب تو تيري صورت ہي نظر نہيں آتي ہے، اب معلوم ہوتا ہے کہ تم اس گائوں ميں رہنا نہيں چاہتے۔
    Last edited by Hidden words; 11-09-2012 at 08:29 PM.

  2. #2
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: Kafan

    گھيسو زمين پر سر رکھ کر آنکھوں ميں آنسو بھرتے ہوئےکہنے لگا سرکار بڑي بپت ميں ہو، مادھو کي گھر والي رات گجر گئي، دن بھر تڑپتي رہي سرکار رات تک ہم دنوں اس کے سرہانے بيٹھے رہے ہے دوا دارو جو کچھ ہوسکا کيا مگر وہ ہميں دگا دے گئي، اب کوئيايک روٹی دينے والا نہيں رہا مالک تباہ ہوگئے، گھر اجڑ گيا آپ کا گلام ہوں، آپ کے سوا اس کي مٹي کون پار لگائے، ہمارے ہاتھوں ميں تو جو کچھ تھا، وہ سب دوا دارو ميں اٹھ گيا۔
    سرکار کي دبا ہوگي تو اس کي مٹي اٹھے گي آپ کے سوا اور کس کے دوار پرجائے، زميندار صاحب رحم دل آدمي تھے، مگر گھيسو پر رحم کرنا کالے کمبل کر رنگ جڑتا تھا جي میں آيا تو کہ دہ چل دور ہو يہاں سے لاش گھر ميں رکھ کر سڑا، يوتو بلانے سے بھي نہيں آتا، آج جب ضرورت پڑي ہے تو خود چل کر آيا ہے، خوشامد کرنے حرام خور کہيں کا، بدمعاش مگر يہ غصہ يا انتقام کا موقعہ نہيں ملا تھا، طوعا کرہادور دينے نکال کرپھيک دئيے مگر تشني کا ايک کلمہ بھي منہ سے نہ نکلا اس کي طرف تاکاتک نہيں گويا سرکا بوجھ اتارا ہو۔
    جب زميندار نے دو روپے دئيے تو گائوں کے بننے مہاجنوں کو انکار کي جرات کوں کرہوتي، گھيسو زميندار کے نام سے ڈھنڈورا پيٹتا جاتا کسي نے دو آنے دئيے کسي نے چار آنے ايک گھنٹے ميں گھيسو کے پاس پانچ روپے کي معقول رقم جمع ہوگئي، کسي نے غلہ ديا، کسي نے لکڑي اور دوپہر کو گھيسو اور مادھو بازار سے کفن لانے چلے گئے، ادھر لوگ بانس دانس کاٹنے لگے، گائوں کي رقيق القلاب عورتيں لاش آرک ديکھتي تھيں، اور اس کي بے بسي پر دو بوند آنسو گر اکر چلي جاتي تھيں، بازار ميں پہنچ کر گھيسو بولا لکڑي تو اسے جلانے بھر کو مل گئي ہے کيوں، مادھو؟ مادھو بولاہاں لکڑھي تو بہت ہے اب کفن چاہئيے۔تو کوئي ہلکا سا کفن لے ليں، ہاں اور کيا لاش اٹھتے اٹھتے رات ہوجائے گي رات کو کفن کون ديکتھا ہے، کيسا برارواج ہے کہ جسے جيتے جي تن ڈھانکنے کو چھيتڑا بھي نہ ملے اسے مرنے پر نيا کفن چاہيے، کفن لاش کے ساتھ جل ہي تو جاتا ہے، اور کيا رکھا ہے يہي پانچ روپے ملتے تو کچھ دوا دارو کرتے۔
    دنوں ايک دوسرے کے دل کا ماجرا معنوي طور پر سمجھ رہے تھے، بازار ميں ادھر ادھر گھومتے رہے ھہاں تک کہ شام ہوگئي، دونوں اتفاق سے ياعمدا ايک شراب خانے کے سامنے آنپہنچے اور گويا کسي طے شدہس فيصلے کے مطابق اندر گئے اور ذرا دير تک دونوں تذبذب کي حالت ميں کھڑے رہے پھر گھيسو نے ايک بوتل شراب کي لي، کچھ گڑک اور دونوں برآمدے ميں بيٹھ کر پينے لگے، کچھ کجيھاں پينے کے بعد دونوں سرور ميں آگئے، گھيسو بولا کفن لگانے سے کيا ملتا آکھر جل ہي تو جاتا کچھ بہو کے ساتھ تو نہ جاتا، مادھو آسماں کي طرف ديکھ کر بولا گويا فرشتوں کو اپني معصوميت کا يقين دلارہا ہوں دنيا کا دستور يہيں لوگ بامنوں کو ہجاروں کيوں دے ديتے ہيں کون ديکھتا ہے، پر لوگ ميں ملتا ہے کہ نہيں، بڑے آدميوں کے پاس دھن ہے پونکے اور ہمارے کيا پھونکنے کيلئے۔
    ليکن لوگوں کو جواب کيا دو گے پوچھيں گے نہيں کفن کہاں ہے گھيسو ہنسا کہ ديں ہے کہ روپے کمر گھسک گئے بہت ڈھونڈا ملے نہيں مادھو بھي ہنسا اس غير متوقع خوشي نصيبي پر قدرت کو اس طرح شکست دينے پر بولا بڑي اچھي تھي بچار مري بھي تو خوب کھلا پلا کر، آدھي بوتل سے زيادہ ختم ہوگئي تھي گھيسو نے دوسير پوڑيا منگوئيں گوشت اور سالن، چٹ پٹ کلچياں اور تلي ہوئي مچھلياں شراب خانے کے سامنے ہي دکان تھي مادھو لپک کر دو تسلوں ميں ساري چيزيں لے آيا۔
    پورے ڈيرہ روپيہ خرچ ہوگئے، صرف تھوڑے سے پيسے بچ رہے تھے، دونوں اس وقت بڑي شان سے بيٹھے پوڑياں کھا رہے تھے جيسے جنگل ميں کوئي شير اپنا شکار اڑا رہا تھا، نہ جواب دہي کا خوف تھا نہ بدنامي کي فکر، گھيسو، فلسفيانہ انداز سے بولا ہماري آتما پرسن ہورہي ہے، تو کيا اسے پن نے ہوگا، مادھو نے فريق عقيدت جھکا کر تصديق کي جرور سے جرور ہوگا، بھگوان تم انتر جامي ہو اسے بيکھنڈے لے جانا ہم دونوں ہر دے اسے دعا دے رہے ہيں آج جو بھي بھوجن ملا وہ کبھي عمر بھر نہ ملا تھا۔
    ايک لمحہ کے بعد مادھو کے دل ميں ايک تشويش پيدا ہوئي کيوں دادا ہم لوگ بھي تو ايک نہ ايک دن وہاں جائيں گے ہي، گھيسو نے اس طلفلانہ سوال کا جواب نہ ديا مادھو کي طرف پرملامت انداز سے ديکھا جو وہاں ہم لوگوں سے وہ پوچھے گي کہ تم نے ہميں کفن کوں نہيں ديا تو کيا کہا کہوں گے، کہيں گے تمہارا سر پوچھے گي تو جرور تو کيسے جانتا ہے کہ اسے کفن نے ملے گا تو مجھے ايسا گدھا سمجھا ہے ميں ساٹھ سال دنيا ميں کيا گھاس کھودرہا تھا اس کو کفن ملے گا اور اس سے بہت اچھا ملے گا۔
    مادھو کو يقين نہ آيا وہ بولا کون دے روپے تو تم چٹ کردئيے، گھيسو تيز ہوگيا، ميں کہتا ہوں اسے کفن ملے تو مانتا کيوں نہيں، کون دے گا بتاتے کيوں نہيں، وہي لوگ ديں گے جنھوں نے اب کي ديا ہے، ہاں وہ روپيہ ہمارے ہاتھ نہ آوئيں گے، اور اگر کسي طرح آجائيں تو پھر ہم اسي طرح يہاں بيٹے پئيں گے، اور کفن تيسري بار ملے گا۔جوں جوں اندھيرا بڑھتا جارا تھا مے خانے کي رونق بڑھتي جارہي تھي، کوئي گاتا تھا کوئي لہکتا تھا، کوئي اپنے رفيق کے گلے ميں لپٹا تھا کوئي اپنے دوست کے منہ سے ساغر لگائے ديتا تھا وہاں کي فضا ميں سرور تھا، دونوں باپ بيٹے بھي مزہ لے کر چسکياں لے رہے تھے سب کي نگاہيں ان دونوں پر جمي ہوئي تھيں، کتنے خوش نصيب ہيں دونوں پوري بوتل بيچ ميں رکھي ہوئي ہے، کھانے سے فارغ ہو کر مادھو نے بچي ہوئي پورياں سامنے کھڑے بھکاري کو دے ديا جو کھڑا انکو ديکھ رہا تھا۔
    مادھو نے پھر آسمان کي طرف ديکھا بيکھنڈ ميں جائے راني بنے گي، وہاں کي، گھيسو کھڑا ہوگيا، اور جيسے مسرت کي لہروں ميں تيرتا ہوا بولا ہاں بيٹا ضرور جائے گي، اس نے کسي کو ستايا نہيں، کسي کو دبايا نہيں، مرتے وقت ہماري جندگي کي سب سے بڑي لاساپوري کرگئي، سارا ميخانہ تماشا ديکھ رہا اور يہ دونوں ميکش محويت کے عالم ميں گائے جارہے تھے اور آجر نشہ بدمست ہو کر وہيں گر پڑے۔

  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    35
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Rep Power
    21474931

    Default Re: Kafan

    nice sharing
    2112kjd - Kafan​

  4. #4
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: Kafan

    Thx Yaar
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  5. #5
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: Kafan

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •