ربيع الاول
ربيع الاول اسلامي سال کا تيسرا مہينہ ہے، يہ بڑا فضيلت و برکت والا مہينہ ہے ، حضور سرورکائنات کي ولادت مبارکہ اسي ماہ ميں ہوئ تھي، آپ کا وصال مبارک بھي اس مہينہ ميں ہوا تھا، حضور کي زوجہ مطہرہ ام المساکين حضرت زينب بنت خزيمہ رضي اللہ تعالي عنہ کا وصال بھي ربيع الاول کے مہينہ ميں ہي ہوا، آپ صلي اللہ عليہ وسلم کي زوجہ مطہرہ حضرت جويريہ بنت حارث رضي اللہ تعالي عنہ نے اسي مہينے ميں وصال فرمايا، ربيع الاول کے مہينہ ميں وظائف و نوافل ادا کرنا بے شمار فيوش و برکات کا باعث ہے۔
پہلي شب
جو کوئي اس مہينہ کي پہلي شب اور پہلے دن يعني دو رکعت نفل نماز رات کے وقت اور دو رکعت نفل نماز دن کے وقت اس طرح سے ادا کرے کے ہر رکعت ميں سورہ فاتح کے بعد سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگا عالم اس کو سات سو برس کي عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔
زيارت رسول اللہ صلي اللہ تعالي عليہ وسلم
جو کوئي ربيع الاول کي پہلي شب نماز عشاء کے بعد سولہ رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، جب تمام نوافل ادا کرے تو نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ قبلہ رخ بيٹھے بيٹھے ايک ہزار مرتبہ يہ درود پڑھے۔
پڑھنے کے بعد با وضو حالت ميں ہي پاک صاف بستر پر بغير کسي سے کوئي کلام کيے سوجائے ، انشا اللہ تعالي حضور نبي کريم وعليہ الصلوتھ والسلام کي زيارت کا شرف حاصل ہوگا۔
دوسري شب
ربيع الاول کي دوسري شب نماز مغرب کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے، کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين بار سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد گيارہ بار يہ درود پاک پڑھے۔
پھر بارگاہ الہي ميں اپنے مقصد و مطلب کے حصول کيلئے دعا مانگے جو بھي جائز دعا مانگے انشااللہ قبول ہوگي۔ دسويں شب
اس ماہ کي تيسري شب کو نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھني چاہئيے، کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ آيتہ الکرسي اور تين تين بار سورہ طہ و سورہ يسن پڑھے، سلام پھيرنے کےبعد ان نوافل کا ثواب حضور نبي کريم کي خدمت اقدس ميں تحفتہ و ہديتہ پيش کرے، انشا اللہ ديني و دنياوي حاجات پوري ہوں گي۔
بارہ ربيع الاول کے نوافل
بارہ ربيع الاول کو نماز ظہر کے بعد بيس رکعت نفل نمازدو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد اکيس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، نماز پڑھنے کے بعد فاتحہ کے بعد اکيس اکيس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، نماز پڑھنے کے بعد اس کا ثواب حضور کي بارگاہ اقدس ميں ہديہ کے طور پر پيش کرے، اوليا کرام رحمتہ اللہ تعالي عليہم اجمعين نے ان نوافل پر مداومت رکھي ہے، ان نوافل کي مداومت رکھنے والے کو حضور نبي کريم کي زيارت نصيب ہوتي ہے اور پروردگار عالم جنت الفردوس ميں اعلي مقام عطا فرماتا ہے، حضور سرور کائنات صلي اللہ تعالي عليہ وسلم کي شفاعت نصيب ہوتي ہے۔
اکيس ربيع الاول
جو کوئي ربيع الاول کي اکيس تاريخ کو دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک بار سورہ مزمل پڑھے اور سلام پھيرتے ہي سجدہ ريز ہوجائے تين مرتبہ يہ دعا نہايت توجہ و خلوص سے پڑھے۔
اس کے بعد جو بھي جائز دعا صدق دل سے مانگے انشااللہ قبول ہوگي۔