تین پاکستانی اور تین سکھ ٹرین میں سوار ہونے لگے تو سکھوں نے اپنے لئے الگ الگ ٹکٹ خریدے، مگر پاکستانیوں نے صرف ایک ٹکٹ خریدا۔ سکھوں نے اس کی وجہ پوچھی تو پاکستانیوں نے کہا :
بس دیکھتے جانا۔
جب ٹکٹ چیکر، ٹکٹ چیک کرنے آیا تو تینوں پاکستانی ایک ساتھ ہی ایک باتھ روم میں گُھس گئے اور جب ٹکٹ چیکر آیا تو ایک نے ہاتھ باہر نکال کر ٹکٹ دکھا دیا۔
واپسی پر سکھوں نے پاکستانیوں کی نقل کرتے ہوئے صرف ایک ٹکٹ خریدا اور پاکستانیوں نے ایک بھی نہیں۔ سکھوں نے وجہ پوچھی تو پاکستانی کہنے لگے
بس دیکھتے جانا۔
جب ٹکٹ چیکر ٹکٹ چیک کرنے آيا تو سکھ ایک باتھ روم میں گھس گئے اور پاکستانی دوسرے باتھ روم میں۔ تھوڑی دیر بعد ایک پاکستانی باہر نکلا اور اس نے سکھوں کے باتھ روم کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ٹکٹ چیکنگ کی آواز لگائی۔ ایک سکھ نے جونہی ٹکٹ باہر نکالی، پاکستانی نے ٹکٹ جھپٹی اور اپنے باتھ روم میں گھس گیا۔