دفتر میں پرانی فائلوں کے رش کی وجہ سے افسر بہت پریشان تھا اس نے اپنے سیکریٹری جو کے ایک سردار تھا سے کہا کہ ان فائلوں کو ضائع کر دے۔ ایک مہینہ گزر جانے کے بعد بھی افسر نے دیکھا کہ فائلیں جوں کی توں پڑی ہوئی ہیں تو اس نے اپنے سیکریٹری سے پوچھا کہ تم نے انہیں ضائع کیوں نہیں کیا تو وہ بولا"جناب وہ ساری فائلیں تو میں نے جلا دیں البتہ اس سوچ سے کہ مستقبل میں ان کی ضرورت ہو سکتی ہے اس لئے ان سب کی کاپی کروا لی ہے