تمہارا خط ملا جاناں
وہ جس میں تم نے پوچھا ھے
کہ اب حالات کیسے ہیں؟
میرے دن رات کیسے ہیں؟
مہربانی تمہاری ھے
کہ تم نے اس طرح مجھ سے
میرے حالات پوچھے ہیں
میرے دن رات پوچھے ہیں
تمھیں سب کچھ بتاؤں گا
مجھے اتنا بتا دو کہ
کسی ساحل کنارے پر
کسی مچھلی کو دیکھا ھے؟
جسے لہریں پانی کی
کنارے تک تو لاتی ہیں
مگر پھر چھوڑ جاتی ہیں
میرے حالات ایسے ہیں
میرے دن رات ایسے ہیں
پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا
v.nice
Yahi Dastoor-E-ulfat Hai,Nammi Ankhon,
Mein Le Kar Bhi,
Sabhi Se Kehna Parta Hai,K Mera Haal,
Behter Hai...!!
Bhot umda intikhab
nice sharring......
Alhamdullilah