.*بِسمِ اللَّهِ الرَّحمٰنِ الرَّحيمِ*
أَلَم نَشرَح لَكَ صَدرَكَ ﴿١﴾ وَوَضَعنا عَنكَ وِزرَكَ ﴿٢﴾ الَّذى أَنقَضَ ظَهرَكَ ﴿٣﴾ وَرَفَعنا لَكَ ذِكرَكَ ﴿٤﴾ فَإِنَّ مَعَ العُسرِ يُسرًا ﴿٥﴾ إِنَّ مَعَ العُسرِ يُسرًا ﴿٦﴾ فَإِذا فَرَغتَ فَانصَب ﴿٧﴾ وَإِلىٰ رَبِّكَ فَارغَب ﴿٨﴾
(( urdu ))
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا ﴿۱﴾ اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا ﴿۲﴾ جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی ﴿۳﴾ اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا ﴿۴﴾ پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ﴿۵﴾ بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ﴿۶﴾ پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجئے ﴿۷﴾ اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے ﴿۸﴾