MASHALLAH bohut achi baaten aap ne share ki..
فرمودات جنابِ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ
٭ ذلیل وہی ہے جو بخیل ہے ۔
٭ سردار بننا چاہتے ہو تو حرکت و عمل ، جد و جہد کو اپنا معمول بناؤ ۔
٭ معاملے کی جو صورت ہو گئی ہے تم دیکھ رہے ہو دنیا نے اپنا رنگ بد ل دیا ۔ منہ پھیر لیا ، نیکی سے خالی ہو گئی ، ذرا دیر باقی ہے ، حقیر سی زندگی رہ گئی ہے ، ہولناکی نے احاطہ کر لیا ہے ۔ افسوس تم دیکھتے نہیں کہ حق پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔ باطل پر اعلانیہ عمل کیا جا رہا ہے ۔ کوئی نہیں جو اس کا ہاتھ پکڑے وقت آ گیا ہے کہ مومن حق کی راہ میں بقائے الٰہی کی خواہش کرے ۔ میں شہادت ہی کو موت چاہتا ہوں ۔ ظالموں کے ساتھ زندہ رہنا بجائے خود جرم ہے ۔
٭ دنیا کا رنگ بدل گیا وہ نیکی سے سے محروم ہو گئی ۔ کوئی نہیں جو ظالم کو ظلم سے رو کے ۔ وقت آ گیا ہے کہ مومن سچائی کی راہ میں بے چین ہو کر نکل پڑے اپنا سب کچھ اللہ کے لیے قربان کر دے ۔
٭ اس چیز کے در پہ نہ رہو ، جسے تم نہیں سمجھ سکتے یا نہیں پا سکتے ۔
٭ اپنے کام کے صلے کی ، واجب سے زیادہ امید نہ رکھو ۔
٭ جس کام کی انجام وہی تمہارے لئے دشوار ہو ، تو اس پر قادر نہ ہو اس کی ذمہ داری اپنے سر نہ لو ۔
٭ اعلیٰ درجے کا معاف کرنے والا وہ ہے جو انتقام پر قدرت رکھتے ہوئے عفو و درگزر سے کام لے ۔
٭ وہ سب رخصت ہو گئے جن سے محبت تھی اور اب میں ان لوگوں میں ہوں جو مجھے پسند نہیں ۔
٭ دولت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اس سے غیرت و آبرو کو بر قرار رکھ ۔
MASHALLAH bohut achi baaten aap ne share ki..
♥As Salam O Alaikum!♥
♥Khairiat Mojud ba khariat matloob♥
♥A smile is the universal welcome♥