شادی سے پہلے
لڑکیاں بھی خوب کام کرتی ہیں
گزرتے ہوئے ہمیں سلام کرتی ہیں
خود چلاتی ہیں نظروں کے تیر
اور پھر ہمیں کو بدنام کرتی ہیں
دوستی کرنا تو شوق ہے ان کا
محبتیں تو برائے نام کرتی ہیں
شادی کے بعد
غلطی سے اگر کرلو ان سے شادی
دیکھنا تمہارا کیا انجام کرتی ہیں
شوہروں سے کراتی ہیں گھر کاکام
اور خود بیٹھ کر آرام کرتی ہیں
حکم چلتا ہے گھر میں ان کا
شوہروں کو اپنا غلام کرتی ہیں
ہم تو صرف منہ دھوتے ہیں ایک بار
وہ اپنا میک اپ صبح شام کرتی ہیں
ہم بیوی کی برائی چھپ کرکرتے ہیں
اور وہ ہماری برائی کھلے عام کرتی ہیں