-
حضرت ابوہریرہ راوی ہیں
حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیطانوں اور سرکش جنات کو قید کردیا جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں
پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا
!اور اعلان کرنے ولا فرشتہ یہ اعلان کرتا ہے کہ اے بھلائی یعنی نیک اورثواب کے طلب گار
اللہ کی طرف متوجہ ہوجا اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والے برائی سے باز آجا کیونکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے
یعنی ا للہ رب العزت اس ماہ مبارک کے وسیلے میں بہت لوگوں کو دوزخ کی آگ سے آزاد کرتا ہے اس لیے ہوسکتا ہے کہ تو بھی
.ان لوگوں میں شامل ہوجائے۔ اور یہ اعلان رمضان کی ہر رات میں ہوتا ہے
ترمذی ابن ماجہ ، امام احمد نے بھی اس روایت کو ایک شخص سے نقل کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔
465 مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر
39 - روزے کا بیان : (17)
ماہ رمضان کے فضائل وبرکات
-
Re: حضرت ابوہریرہ راوی ہیں
-
Re: حضرت ابوہریرہ راوی ہیں
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules