sach i miss my maa
ماں
نہیں ثانی کوئی دنیا میں اس کا
جہاں میں کوئی اس جیسا نہیں ہے
قدر پوچھو تو اس قلبِ حزیں سے
کہ جس کے سر پہ یہ سایہ نہیں ہے
مجھے دِکھلاؤ تو اِک بار لا کر
اگر ماں کی طرح کوئی کہیں ہے
یہ ماں ہی تو ہے جو خود کو بھُلا کر
ہمیں خونِ جگر سے پالتی ہے
لگا کر جان سے سنبھالتی ہے
ہمیں انسانیت میں ڈھالتی ہے
اگر دیکھے ذرا مشکل میں ہم کو
دعاؤں سے مصیبت ٹالتی ہے
ہمیں جانا پڑے جو گھر سے باہر
کرے رخصت دعائیں دے کے گھر سے
مبادا چوٹ لگ جائے نہ ہم کو
نہ ہونے دے ہمیں اوجھل نظر سے
ہمی ہیں اس کی ساری زر و دولت
نہیں مطلب اسے لعل و گہر سے
وجود اس کا ہے اِک انمول نعمت
ہے لازم ہم پہ کرنا اس کی خدمت
بچاتی ہے ہمیں ہر نظر بد سے
لے لیتی ہے خود پہ ہر مصیبت
بہت بد بخت ہے وہ جس نے کھویا
ملا فردوس پانے کا جسے وقت
ہمیں مل جائے خدمت کی سعادت
تو سمجھو کہ یقیناً ہم ہیں خوش بخت
اب اس سے آگے کیا رتبہ بیاں ہو
نہیں مجھ کو زیادہ اس سے طاقت
خدا نے دی ہے اس کو ایسی عظمت
کہ رکھ دی اس کے قدموں میں ہے جنت
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
*~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*
sach i miss my maa
Zabardast
پھر یوں Ûوا Ú©Û’ درد مجھے راس Ø¢ گیا
zaberdast...........
Yahi Dastoor-E-ulfat Hai,Nammi Ankhon,
Mein Le Kar Bhi,
Sabhi Se Kehna Parta Hai,K Mera Haal,
Behter Hai...!!
hmmM...
like karlo
kOi bhEE aisa lamha nahi. . .
jismEin mEre tU hOta nahi.