بیوی اور بیوی
ایک صاحب سے ان کی بیوی نے ان کے رات بھی غائب رہنے کا سبب پوچھا تو انہوں نے ہمت کرکے سچ سچ بتا دینا ہی مناسب سمجھا ۔ کہنے لگے ۔
’’بھئی کچھ دوستوں کے ساتھ پیتے پلانے کی محفل جم گئی ۔ پھر نشے کی ترنگ میں ہم لوگ ایک بدنام کوچے میں جانکلے اور رات پھر وہیں بسر کی ‘‘۔
بیوی گرج کر بولی ، باتیں نہ بناؤ، صاف صاف کیوں نہیں کہتے کہ ساری رات پھر تم نے تاش کھیلنے میں گزاری ہے ‘‘۔