ایک شخص اپنے دوست سے شکایت کر رہا تھا کہ اس کی بیوی اس سے ہمیشہ ناراض رہتی ہے ۔ دوست نے اسے مشورہ دیا کہ عورت کتنی ہی خفا کیوں نہ ہو ۔تعریف سے خوش ہوجاتی ہے ۔ آج شام کے کھانے پر اس کے پکائے ہوئے سالن کی تعریف کردینا ۔
چنانچہ اس آدمی نے شام کو پہلا نوالہ منہ میں لیتے ہوئے کہا آہا آہا بیگم مزہ آگیا کیا غضب کا سالن پکایا ہے ۔
بیوی کھانا چھوڑ کر رونے بیٹھ گئی ۔خاوند نے وجہ پوچھی تو بیوی نے کہا تم نے میری کسی چیز کی تعریف نہیں کی۔
تمہارے سالن کی تعریف تو کی ہے ۔ خاوند نے کہا ۔
بیوی بولی یہ تو میں نے ہوٹل سے منگوایا ہے ۔