Results 1 to 3 of 3

Thread: Ramzaan Main Waqt Ka Sahee Istemaal

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Ramzaan Main Waqt Ka Sahee Istemaal

    رمضان المبارك ميں كھانا تيار كرنے كے دوران وقت كو كيسے استعمال كيا جا سكتا ہے ؟




    الحمد للہ

    : كام كے دوران جو اقوال اپنى زبان سے ادا كر سكتى ہيں ان ميں سبحان اللہ، اور لا الہ الا اللہ، اور اللہ اكبر، استغفر اللہ، اور دعا كرنا، اور اذان كا جواب دينا، شامل ہيں، اس ليے آپ كى زبان اللہ تعالى كے ذكر سے تر رہنى چاہيے، اور آپ ان چھوٹے چھوٹے كلمات كو ادا كر كے اجر عظيم حاصل كرنے كو موقع غنيمت جانيں، كيونكہ آپ كو ہر سبحان اللہ اور ہر الحمد للہ، اور ہر اللہ اكبر، اور ہر لا الہ الا اللہ كہنے پر صدقہ كا اجروثواب حاصل ہو گا.
    رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

    " ہر صبح ہر تمہارے ہر ہڈى اور جوڑ پر صدقہ ہے، لہذا ہر سبحان اللہ صدقہ ہے، اور ہر الحمد للہ كہنا صدقہ ہے، اور ہر لا الہ الا اللہ كہنا صدقہ ہے، اور ہر اللہ اكبر كہنا صدقہ ہے، اور نيكى كا حكم دينا صدقہ ہے، اور برائى سے منع كرنا صدقہ ہے، اور چاشت كى دو ركعت ادا كرنا ان سب سے كفائت كرتى ہيں"
    صحيح مسلم حديث نمبر ( 720 ).
    اور ايك حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
    " دو كلمے ايسے ہيں جو زبان پر آسان، اور ترازو ( يعنى ميزان ) ميں بھارى ہيں، اور اللہ تعالى كو بہت ہى محبوب ہيں: سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظيم، ( پاك ہے اللہ تعالى اپنى تعريف كے ساتھ، پاك ہے عظيم اللہ تعالى) "
    صحيح بخارى حديث نمبر ( 6682 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2694 )
    اور ايك حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
    " جس نے بھى سبحان اللہ وبحمدہ كہا اس كے ليے جنت ميں ايك درخت لگا ديا جاتا ہے"
    سنن ترمذى حديث نمبر ( 3465 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ترمذى ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
    اور ايك حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
    " جس نے ( مندرجہ ذيل ) كلمات كہے:
    ( أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظِيمَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ )
    ميں عظيم اللہ تعالى سے استغفار كرتا ہوں جس كے علاوہ كوئى عبادت كے لائق نہيں وہ زندہ اور قيوم ہے ميں اس كى جانب رجوع كرتا ہوں"
    اس كے گناہ معاف كر ديے جاتے ہيں چاہے وہ لڑائى سے بھى بھاگا ہو"
    سنن ابو داود حديث نمبر ( 1517 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 3577 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
    اور ايك حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان اس طرح ہے:
    " زمين پر جو مسلمان بھى اللہ تعالى سے كوئى دعا كرتا ہے تو اللہ تعالى اسے اس كى دعا ميں مانگا ہوا عطا كرتا ہے، يا پھر اس طرح كى كوئى برائى اس سے دور كر ديتا ہے، جب تك وہ كوئى گناہ اور برائى يا قطع رحمى كى دعا نہيں كرتا، تو لوگوں ميں سے ايك شخص نے عرض كيا:
    پھر تو ہم اور بھى زيادہ دعا كيا كرينگے.
    تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
    " اللہ تعالى اور بھى زيادہ كرے گا"
    سنن ترمذى حديث نمبر ( 3573 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ترمذى ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.
    اور ايك حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان اس طرح ہے:
    " جب تم مؤذن كو اذان ديتے ہوئے سنو تو تم بھى اسى طرح كہو، اور پھر مجھ پر درود بھيجو، كيونكہ جس نے مجھ پر درود پڑھا اللہ تعالى اس پر دس رحمتيں بھيجتا ہے، پھر اللہ تعالى سے ميرے ليے وسيلہ طلب كرو، يہ وسيلہ جنت ميں ايك مرتبہ ہے اور يہ اللہ تعالى كے بندوں ميں سے صرف ايك بندے كو ہى ملے گا، اور مجھے اميد ہے كہ وہ ميں ہوں، لہذا جس نے ميرے ليے وسيلہ مانگا اس كے ليے شفاعت حلال ہو گئى "
    صحيح مسلم حديث نمبر ( 384 ).
    اور ايك حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
    " جس نے اذان سن كر يہ كلمات پڑھے:
    " اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ ، وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ "
    اے اللہ اے اس مكمل دعوت اور قائم نماز كے رب محمد صلى اللہ عليہ وسلم كو خاص قرب اور خاص فضيلت عطا فرما اور انہيں مقام محمود پر فائز فرما جس كا تو نے ان سے وعدہ كيا ہے.
    اس كے ليے روز قيامت ميرى شفاعت حلال ہو گئى "
    صحيح بخارى حديث نمبر ( 614 ).

    اللہ تعالى ہميں اور آپ كو علم نافع اور عمل صالح عطا فرمائے.
    واللہ اعلم .

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    iss dunya me
    Posts
    1,398
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    21474852

    Default Re: Ramzaan Main Waqt Ka Sahee Istemaal

    ♥As Salam O Alaikum!♥
    ♥Khairiat Mojud ba khariat matloob♥



    ♥A smile is the universal welcome♥

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: Ramzaan Main Waqt Ka Sahee Istemaal

    Sharing


    Jazak ALLAH Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •