Results 1 to 2 of 2

Thread: حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے

  1. #1
    Join Date
    May 2010
    Location
    Khyalaat ki Dunya mein
    Age
    38
    Posts
    131
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    21474851

    candel حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے

    حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
    تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے


    کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم
    کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے

    وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں
    تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے

    ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
    نجانے ہم ہیں دوبارا کہ یہ دوبارا ہے

    وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں
    ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارا ہے

    عجب اصول ہیں اس کاروبارِ دُنیا کے
    کسی کا قرض کسی اور نے اُتارا ہے

    کہیں پہ ہے کوئی خُوشبو کہ جس کے ہونے کا
    تمام عالم ِموجود استعارا ہے

    نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
    یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے

    یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!
    مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے


  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default Re: حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے

    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •