تم كو اك تلخ حقیقت بھی بتا دیتے ہیں
جس كو اكثر یہ لوگ بھلا دیتے ہیں
تم نے گرتے ہوے پتوں كو تو دیكھا ہوگا
اپنی ہر سانس وہ ٹہنی پہ گنوا دیتے ہیں
كیا خوب سجاتے ہیں بہاروں میں شجر كو
كڑی دھوپ میں اپنا آپ جلا دیتے ہیں
كتنے بے رحم شجر ہیں نۓ پتوں كی خوشی میں
پہلے پتوں كو خزاؤں میں گرا دیتے ہیں
پھر جو گرتے ہیں قدموں میں شجر كے پتے
لوگ انہیں پتوں كو پیروں میں دبا دیتے ہیں