چنے اور فروٹ چاٹ
اجزاء:
سفید چنے ایک پاؤ
کٹھا سیب ایک پاؤ
امرود ایک پاؤ
سرخ انار ایک عدد(چھوٹا سائز)
کیلے 3عدد
آدھے لیموں کا رس حسب ضرورت
نمک ایک چٹکی
لال مرچ چائے کا چوتھائی چمچ
کالی مرچ ایک چٹکی
کینو کا رس ایک پیالی
چینی ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
چنے گلا لیں۔ سیب چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ انار کے دانے نکال لیں۔ امرود کے بھی ٹکڑے کر لیں۔ کیلے کے گول قتلے بنا لیں۔ پیالے میں تمام پھلوں کو مکس کر کے ڈالیں۔ فروٹ پر کینو اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔ چنے گلا کر شامل کر یں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں۔ چینی ڈالیں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر یں۔
نوٹ: کٹے ہوئے کیلے چونکہ کالے پڑ جاتے ہیں اس لئے انہیں پیش کرتے وقت مکس کر یں۔