کب سے یہی کرتا ہے دل اسرار مدینے
چوم لے تیرے آ کر د ر و د یو ا ر مد ینے
کہ خود ہی بلانے پہ تُو مجبو ر ہو جا ئے
ابکے عا شق کرے گا ایسا پیار مدینے
سونا بنا دیا اسکی مٹی کو بھی جب سے
آئے ہما ر ے آ قائے نامدار مدینے
ہو جائیں گی ختم یہ انتظا ر کی گھڑیا ں
لے جا ئیں گے جس دن ہميں سرکارمدینے
باندھے ہوں اگر پیر تو ہاتھوں سے وگرنہ
اُڑ کر ہی چلے جا ئيں گے دلدار مدینے
پیا لہ بھر ا زم زم کا پلادے کہيں سا قی
پیا سہ ہی چلا جا ئے نہ ميخو ار مد ینے
مُڑکر نہيں دیکھيں گے پھر نواز کبھی ہم
چھوڑ کر جب چلے جا ئيں گے اکبارمدینے