بکھر جائوں گا
اتنا ٹوٹا ہوں کے چھونے سے بکھر جائوں گا .
اب اگر اور آزماؤ گے تو مر جائوں گا .
پھول رہ جائيں گے فقط گلدانوں کي نظر .
ميں تو خوشبو ہوں ہواؤں ميں بکھر جائوں گا .
ايک عارضي مسافر ہوں ميں تيري کشتي ميں .
تو جہاں مجھ سے کہے گا ميں اتر جائوں گا .
ہاتھ پکڑو گے تو سايہ بن کے ساتھ رہوں گا .
ہاتھ چھوڑو گے تو ہميشہ کے ليے بچھڑ جائوں گا