Yeh poetry apnay friend ki farmaish per urdu may paish kr raha hoon.
کہا تھا نا تم سے
کہ یوں سوتے ہوئے مت چھوڑ کر جانا
مجھے بیشک جگا دینا
بتا دینا
تمھیں رستہ بدلنا ہے
میری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
میں تمھیں جانے نھیں دیتا
کہیں پر قید کر لیتا
ارے پاگل
محبت کی طبیعت میں
زبردستی نہیں ھوتی
جسے رستہ بدلنا ھو
اسے رستہ بدلنے سے
جسے حد سے نکلنا ھو
اسے حد سے نکلنے سے
نا کوئی روک پایا ہے
نا کوئی روک پائے گا
تو تمھیں کس بات کا ڈر تھا
مجھے بیشک جگا دیتے
بتا دیتے
میں تم کو دیکھ ہی لیتا
تمھیں کوئی دعا دیتا
کم سے کم یوں تو نا ھوتا
میرے ساتھی یہ حقیقت ہے
تمھارے بعد کھونے کے لیے
میرے پاس کچھ بھی نہیں باقی
مگر میں کھونے سے ڈرتا ہوں
ہاں میں اب سونے سے ڈرتا ہوں