رمضان صاحب شہر کے ایک اعلی آڈیٹوریم میں میجک شو دیکھنے گئے تو شعبدے باز کا ایک خصوصی شعبدہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
“خدا کی پناہ۔“ وہ بے اختیار تحسین آمیز لہجے میں چلائے۔یہ کام آپ نے کیسے کیا؟ آپ یہ جادو مجھے نہیں سکھا سکتے
ہیں؟“
شعبدے باز نے متانت سے جواب دیا۔“سکھا سکتا ہوں لیکن میرا ایک اصول ہے کہ جسے سکھاتا ہوں ، اسے کچھ دن بعد قتل کر دیتا ہوں۔“
رمضان صاحب نے ایک لمحہ سوچا پھر بولے۔“ٹھیک ہے تو پھر میری بیوی کو سکھا دو