حضرت ابوسعید راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب جنازہ تیار کیا جاتا ہے اور لوگ اسے اپنی گردنوں پر اٹھاتے ہیں تو اگر وہ جنازہ نیک بخت (آدمی کا) ہوتا ہے تو اپنے لوگوں سے کہتا ہے کہ (مجھے میری منزل کی طرف) جلد لے چلو اور اگر بدبخت (آدمی کا) جنازہ ہوتا ہے تو اپنے لوگوں سے کہتا ہے کہ ہائے افسوس! مجھے کہاں لئے جاتے ہو! جنازہ کی اس آواز کو سوائے انسان کے ہر چیز سن سکتی ہے، اگر انسان اس آواز کو سن لے تو بے ہوش ہوکر گر پڑے یا مرجائے۔
تشریح:
نیک بخت یعنی مومن جب مرتا ہے اور اس کا جنازہ تیار ہوجاتا ہے تو چونکہ جنت کی نعمتیں اور حق تعالیٰ کی رحمتیں دیکھتا ہے اس لیے اپنے آپ کو جلدی لے چلنے کے لیے کہتا ہے اس کے برخلاف جب بد بخت انسان موت کی گود میں پہنچ جاتا ہے اور اسکا جنازہ تیار کیا جاتا ہے تو چونکہ وہ عذاب کو سامنے دیکھتا ہے .
اس لیے واویلا کرتا ہے اور اپنے لوگوں سے کہتا ہے کہ مجھے عذاب کی طرف کیوں لے جارہے ہو۔ علماء لکھتے ہیں کہ مردہ اس وقت حقیقتاًکلام کرتا ہے اگرچہ اس کی روح نکل چکی ہوتی ہے فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ انسان اس کی آواز کی سماعت نہیں کرسکتا جب کہ دوسری مخلوقات اس کی آواز سنتی ہیں، اور یہ چیز کوئی غیر ممکن نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس پر قادرہے۔یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ مردہ اپنی قبر میں سوا ل وجواب کے لیے زندہ کیا جاتا ہے۔
[حیح بخاری ,حدیث نمبر 2020131 : کتاب 11861 باب1974
Hazrat Abu Saeed RA quoted this from Prophet Muhammad PBUH.
"When the funeral ceremony of a man/women is started people lift him/her on their shoulders ( As in Islam when you are dead your body is burried in a grave) So if the body is of a PIOUS then he/she says to the people TAKE ME TO MY DESTINATION ( That is Heaven for good man/women) But if he/she is a SINNER he/she plea people and say where are you taking me to ( Like as she/he is a sinner he/she knows she will be thrown to hell) So it is said that his/her voice after death can not be listened by Humans but the other creatures can and this is because if humans hear it they will die of fear"
So As ALLAH has created us when we were nothing so if he can give us life once to live in this world why are we doubtful that he can not give us another life after death to answer our deeds what we have done in this world and then ALLAH will punish the sinners and the ones who disobeyed and did not follow the right path.
May Allah Give us all strength to understand and choose the right path.
[Sahehe Bukhari Hadeeth No 2020131: Book:11861: Chapter:1974]