"And I have chosen you[] for Myself. (41) "Go you and your brother with My Ayât (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.), and do not, you both, slacken and become weak in My Remembrance. (42) "Go, both of you, to Fir'aun (Pharaoh), verily, he has transgressed (all bounds in disbelief and disobedience and behaved as an arrogant and as a tyrant) (43) "And speak to him mildly, perhaps he may accept admonition or fear (Allâh)." (44) They said: "Our Lord! Verily! We fear lest he should hasten to punish us or lest he should transgress (all bounds against us)." (45) He (Allâh) said: "Fear not, verily! I am with you both, hearing and seeing. (46) "So go you both to him, and say: 'Verily, we are Messengers of your Lord, so let the Children of Israel go with us, and torment them not; indeed, we have come with a sign from your Lord! And peace will be upon him who follows the guidance! (47) 'Truly, it has been revealed to us that the torment will be for him who denies [believes not in the Oneness of Allâh, and in His Messengers], and turns away.'(from the truth and obedience of Allâh)" (48) Fir'aun (Pharaoh) said: "Who then, O Mûsa (Moses), is the Lord of you two?" (49) [Mûsa (Moses)] said: "Our Lord is He Who gave to each thing its form and nature, then guided it aright." (50)
******
اور (یہاں آنے پر) میں نے تم کو اپنے لیے منتخب کیا۔ (۴۱) (سو اب) تم اور تمہارے بھائی دونوں میری نشانیاں (یعنی معجزات) لے کر جاؤ اور میری یادگاری میں سستی مت کرنا۔ (۴۲) دونوں فرعون کے پاس جاؤ وہ بہت نکل چلا ہے۔ (۴۳)پھر اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا شاید وہ (برغبت) نصیحت قبول کر لے یا (عذاب الہیٰ سے) ڈر جائے۔ (۴۴) دونوں نے عرض کیا کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو اندیشہ ہے کہ (کہیں) وہ ہم پر زیادتی نہ کر بیٹھے یا یہ کہ زیادہ شرارت نہ کرنے لگے۔ (۴۵) ارشاد ہوا کہ تم اندیشہ نہ کرو (کیونکہ) میں تم دونوں کے ساتھ ہوں سب دیکھتا سنتا ہوں۔ (۴۶) سو تم اس کے پاس جاؤ اور (اس سے) کہو کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے فرستادے ہیں (کہ ہم کو نبی بنا کر بھیجا ہے) سو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور ان کو تکلیفیں مت پہنچا تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے (نبوت کا) نشان (یعنی معجزہ بھی) لائے ہیں اور ایسے شخص کے لیے سلامتی ہے (جو سیدھی) راہ پر چلے۔ (۴۷) ہمارے پاس یہ حکم پہنچا ہے کہ (الله کا) عذاب اس شخص پر ہوگا جو (حق کو) جھٹلا وے اور (اس سے) رو گردانی کرے۔ (۴۸) وہ کہنے لگا کہ پھر (یہ بتلاؤ کہ) تم دونوں کا رب کون ہے اے موسیٰؑ۔ (۴۹) موسیٰؑ نے کہا(ہمارا سب کا) رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کے مناسب بناوٹ عطا فرمائی پھر رہنمائی فرمائی۔ (۵۰)